کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،محمد عباس نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل،اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ ون ڈے میچزکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ سکواڈ میں پاکستانی نژاد کرکٹر شامل کرلیا گیا ہے۔اس کا نام محمد عباس ہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے نک کیلی اور محمد عباس کی جوڑی کو بلا لیا ہے۔ کیلی کو ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے جہاں انہوں نے سیزن میں تمام فارمیٹس میں 1300 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔پاکستان سے نیوزی لینڈ ہجرت کرنے والے 21 سالہ آل راؤنڈر عباس کو فورڈ ٹرافی میں رنز بنانے کا انعام دیا گیا ہے۔دسمبر 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر آدی اشوک کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والے اسکواڈ میں سے صرف آٹھ ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کین ولیمسن کو بھی اس سیریز کے لیے غیر دستیاب ہونے کے بعد منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
فاسٹ بائولرز میں کائل جیمسن اور میٹ ہنری سائیڈ لائن ہیں۔ٹام لیتھم کپتان بنائے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، محمد عباس، اڈی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، مچ ہیے، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول اوورکے، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، ول ینگ۔
پہلا ون ڈے 29 مارچ کو نیپئر میں ہونا ہے۔دوسرا ہیملٹن میں 2 اپریل کو ہوگا۔ماؤنٹ مونگانوئی 5 اپریل کو آخری ون ڈے کی میزبانی کرے گا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ایک میچ باقی ہے۔