لاہور،کرک اگین رپورٹ۔محمد حارث کی ریکارڈ ساز سنچری،پاکستان کا بنگلہ دیش کو کلین سوئپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کر لی گویا بنگلہ دیش وائٹ واش کا شکار ہو گیا ۔3ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بڑی آسانی کے ساتھ بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دی۔میچ اور جیت کی خاص بات محمد حارث کی ڈیبیو سنچری تھی۔
پاکستان کی فتح میں اہم کردار بیٹرز نے ادا کیا ۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بنگلہ دیش کی اننگز کا اغاز بھی شاندار تھا ۔ اوپنرز تنزید حسن اور پرویز حسین نے صرف 10.4 اوور میں 110 رنز کا شاندار سٹینڈ دیا۔ اس آغاز کے بعد یقینی طور پر بنگلہ دیش کو 220 سے 230 رنز کے درمیان ضرور بنانے چاہیے تھے لیکن داد دینی پڑے گی پاکستانی پولرز کو، جنہوں نے آخری سات اوورز میں نہایت شاندار بولنگ کی اور سکور کو محدود کیا۔
پاکستان کو بریک تھرو فہیم اشرف نے دیا ،جب انہوں نے تنزید حسن کو 42 کے سکور پر شکار کروایا ۔انہوں نے تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔ اس کے بعد پرویز حسین 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے صرف 34 گیندیں کھیلیں ۔انہوں نے چار چھکے اور سات چوکے لگائے۔ کپتان لٹن داس 22 رنز بنا کے نمایاں رہے۔ توحید ہارڈیو نے 25 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جا کر علی 15 رنز کر سکے ۔یوں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار اوورز میں 38 رنز دے کے دو وکٹیں لیں۔ اسی طرح عباس آفریدی نے بھی چار اوورز میں 26 رنز کے ساتھ دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔فہیم اشرف اور شاداب خان کو ایک ایک وکٹ ملی ۔
جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا، ان فارم کھلاڑی صاحبزادہ فرحان صرف ایک رنز بنا کر مرزا کا شکار بنے، لیکن اس کے بعد صائم ایوب کا ساتھ دینے محمد حارث آئے اور دونوں نے اسکور کو تیزی کے ساتھ 100 تک کر دیا۔ پاکستان کو دوسرا نقصان دسویں اوورکی پانچویں بال پر اس وقت ہوا جب صائم ایوب شاندار ہٹنگ کرتے ہوئے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے 29 گیندیں کھیلیں۔ چار چھکے اور دو چوکے ان کا خاصہ تھے۔ بنگلہ دیش کو تیسری کامیابی حسن نواز کی ملی۔ 12.5 اوورز کا کھیل ختم ہوا تھا ،جب حسن نواز ایک چھکے کی کوشش میں کیچ دے گئے ۔انہوں نے 13 بالز پر 26 رنز کئے۔ 200 کے سٹرائک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ دو چھکے اور دو چوکے لگائے۔ محمد حارث اس موقع پہ 64 رنز پر موجود تھے اور صرف 31 گیندیں کھیلیں تھیں ۔وہ تیزی کے ساتھ سکور اگے بڑھا رہے تھے ۔پاکستان نے 13 اوورز میں 137 رنز بنائے اور تین کھلاڑی اؤٹ تھے۔اسکے بعد محمد حارث نے ناقابل یقین سنچری بنادی،وہ پاکستان کے پہلے اوپنر بنے جنہوں نے تی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے سنچری کی،انہوں نے46 بالز پر 107 رنزبنائے۔7 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔سلمان آغا 15 پر ناقابل شکست تھے۔پاکستان نے17.2 اوورز میں 3 وکٹ پر 197 رنزبناکر میچ 7 وکٹ اور سیرییز 0-3 سے جیت لی۔حسن نواز کی 44 بالز کے بعد محمد حارث کی 45 بالز پر سنچری پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین سنچری بھی تھی۔مہدی حسن مرزا 26 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب بائولر بنے۔