دبئی ۔کرک اگین رپورٹ
محسن نقوی کا فائنل سے قبل بھارتی کپتان کے سر پر کرکٹ بم
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے لیے صدر ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے جوش کا اظہار کردیا۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سر بم پھوڑ دیا ،جو کہتے ہیں کہ ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے نہیں لیں گے۔
فائنل میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جس میں ٹرافی کا مقابلہ ہو گا۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
ایک بیان میں صدر نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر اظہار خیال کیا۔ صدر نے کہا کہا کہ س سال کا ایشین کپ کرکٹ کی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ رہا ہے۔شائقین کے جذبے، ایشیائی ٹیموں کے مسابقتی جذبے اور میدان میں ناقابل یقین کارکردگی نے اسے واقعی ایک یادگار ایونٹ بنا دیا ہے۔ ہم ریکارڈ ناظرین کی تعداد دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔ جو پورے براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک زبردست فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں اور کل فاتح کپتان کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں۔
