چیمپئنز ٹرافی کیلئے محسن نقوی کا بڑا دعویٰ آگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا قوم کی سوچ سے بھی بڑھ کر مثبت جواب آئے گا ۔
محسن نقوی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اج کی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے متعلق میٹنگ ملتوی ہو گئی۔ اس کی کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے، لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ابھی وہ ملتوی ہو گئی ہے ،جیسے ہی میٹنگ میں فائنلائز ہو نگی چیزیں ،فوری طور پہ آپ کو بتا دوں گا۔ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں قوم کو مایوس نہیں کریں گے تو بڑھ کر بات نہیں کروں گا ۔کچھ چیزیں جو ہیں نہیں ہے کوشش پوری کر رہے ہیں کہ پاکستان کے لیے اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہترین ہو۔پاکستان لیے میں کسی بھی چیز کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان پوزیٹو رول پلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔