لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔محسن نقوی امریکا پہنچ گئے،بابر اعظم،رضوان سے میچ کے دوران ملاقات،کیا خوشخبری۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اچانک لاؤڈر ہل پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ان کا ظہور ہوا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے بعد جب ویسٹ انڈیز نے اننگ شروع کی تو وہ میدان میں تھے۔ سائیڈ لائن پر بیٹھے ہوئے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سرگوشیاں کرتے نظر آئے ۔بعض مقامات پر کان قریب کر کے بات کرتے نظر آئے ۔ان کی گفتگو اور باڈی لینگویج میں بہت زیادہ قربت تھی ۔بڑی محبت کا اظہار اور بڑی باتیں تھیں ۔لگتا ایسا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کی واپسی ہو رہی ہے اور اسی صورت میں ان کو بتایا جا رہا ہوگا کہ میں تو چیئرمین پی سی بی ہوں ،فلاں کھلاڑی یا فلاں ڈائریکٹرز نے یہ پلاننگ کی تھی۔ میں نے اس کو ریویو کیا ہے ۔اس طرح کی کوئی بھی بات کر کے دونوں کرکٹرز کو واپس لانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب محسن نقوی کا امریکہ جانا اور یہ میچ دیکھنے کا بظاہر کوئی جواز محسوس نہیں ہوتا۔
دوسرا ٹی 20،لاپرواہی والا آغاز،آخری5 اوورز میں مشکوک بیٹنگ،پاکستان کی کہانی
