چیمپئنز ٹرافی پر محسن نقوی کے نئے موقف سے ساری کہانی کلیئر،شیڈول کا ٹائم سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرک اگین نیوز کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کا سارا معاملہ آئی سی سی پر ڈال دیا ہے اور خود کو باعزت انداز میں سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی ہے۔یوں اب اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری ہوجائے گا،ہائبرڈ ماڈل پر ہوگا۔یہ کیسے مسجھ میں آتا ہے،اس کیلئے پہلے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج کی بات چیت دیکھ لیں۔
جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔
کرک اگین کے مطابق اب اس میں ہائبرڈ ماڈل پر لچک ہے۔بھارت کے نہ آنے کے حوالہ سے کوئی نئی بات نہیں،اسی طرح سارا ملبہ آئی سی سی پر ڈالنے کی کوشش ہے۔پی سی بی چیئرمین کو یہ سب اس لئے کہنا پڑا ہے کہ آئی سی سی کل تک شیڈول کا اعلان کرنے والی ہے اور بھارتی میچز پاکستان کے ساتھ دبئی میں آپشن کے طور پر رکھ لئے گئے ہیں،کرک اگین پہلے بھی یہ رپورٹ کرچکا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹور اور ایونٹ کی میزبانی،نہایت تازہ ترین اپ ڈیٹ،آج کی ایک حرکت سب ننگا کردے گی