عمران عثمانی کا تجزیہ
پیسہ اور پاور،بھارت پاکستان کے مقابلہ انگلینڈ میں بد سے بدتر،آئی سی سی اغوا،ریکارڈز،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کہانی 1932 سے ہے اور 2025 چل رہا ہے۔ مطلب سو سال ہونے والے ہیں۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ 100 سال کے قریب 136 ٹیسٹ میچز اور اس میں بھارت کو 35 میں فتح ملی۔ انگلینڈ 51 میں کامیاب رہا ۔50 میچز ڈرا ہوئے، تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ انگلینڈ فائدے میں اور بھارت خسارے میں ہے۔
اتنا بڑا بت ۔ انٹرنیشنل کونسل پر قبضہ ۔آئی پی ایل کا ڈرامہ، ہم کرکٹ کی سپر پاور ہیں، ہم پیسہ دیتے ہیں۔ یہ کہانیاں۔
اب ملاحظہ فرمائیں ۔انگلینڈ میں بھارت کا ریکارڈ۔ 67 ٹیسٹ میچز وہاں کھیلے جا چکے ہیں۔ بھارت ڈبل فگر میں نہیں جا سکا۔ صرف 9 میچ جیتا ہے۔ چار گنا زیادہ 36 میچ ہارا ہے۔ 22 ٹیسٹ ڈرا کھیل چکا ہے۔ انگلینڈ میں ہائی سکور 664 کر چکا ہے ۔700 سے بھی کم۔ پاکستان کا سکور 708 ہو چکا ہے ۔کم سے کم اسکور 42 ۔پاکستان سے بدتر۔ دونوں محاذ پر بلکہ تینوں محاذ پر میچ کو بھی شامل کریں ۔بھارت پاکستان سے پیچھے ،لیکن کرکٹ کی سپر پاور ہے۔ پیسے کی پاور ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیش کا سری لنکا کو بڑا جھٹکا
اس عرصے میں بھارت نے انگلینڈ میں 19 ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں۔ کتنی ؟دوبارہ دہرا دوں ۔19 ٹیسٹ سیریز۔ کتنی جیتنی ہیں؟ صرف تین. صرف تین۔ صرف تین ۔سو سال میں تین سریز۔ دعوے ہیں۔ کپیل دیو، گواسکر، ویرات کوہلی اینڈ کمپنی اور اب جسپریت بمراہ۔یہ پرفارمنس ہے۔ صرف تین سیریز ۔جھنگے میں۔ جیسے بھیک میں اور دعوے ہیں ،ہم کرکٹ کی سپر پاور ہیں ۔کہاں سے ہیں۔ بڑے بڑے لوگ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، لیکن عمران خان نے جو پاکستان کے سابق کپتان ہیں، ایک موقع پر کہا تھا۔
چھوٹے لوگ بڑی جگہوں پہ پہنچ گئے ۔اپنے آپ کو چھوٹا ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔یہ سب تبصرے ان سابق ٹیسٹ کرکٹرز،تجزیہ نگاروں ،نام نہاد یوٹیوبرز کے لیے ہیں ،جو بھارت میں ہوں یا انگلینڈ میں ۔باتیں ایسے ہی کرتے ہیں جیسے کرکٹ کی سپر پاور ہوں ۔پرفارمنس دیکھیں ۔100 سال میں صرف تین سیریز ۔آپ انگلینڈ میں جیتے ہیں؟ آپ اہم ہیں یا کوئی اور جوآپ سے زیادہ جیتا ہے۔
دوسرا رخ
ان 19 ٹیسٹ سیریز میں سے انگلینڈ کتنے جیتا ۔یہ سن کہ حیران ہوں گے، پڑھ کے حیران ہوں گے، جان کے حیران ہوں گے۔ وہ 19 میں سے 14 سریز جیت گیا ۔بھارت صرف تین جیت سکا، تو ڈرا کتنی ہوئیں
صرف تین۔ یہ اوقات ہے۔یہ اوقات ہے۔
کیا آپ کو پتہ ہے بھارت آخری بار انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کب جیتا اور اسے جیتے ہوئے کتنا عرصہ گزر گیا۔ یہ بھی جان لیں۔
قہقہے لگا لیں
یہ ویرات کالی کا دور تھا۔ یہ روہت شرما تھے ۔یہ بھارت کا عروج تھا۔ یہ فلاں تھا اور یہ فلاں تھا ۔یہ دونوں جب کرکٹ شروع کرنے لگے تو 2007 کے آس پاس کا وقت تھا۔ بھارت آخری بار انگلینڈ میں تب ہی جیتا تھا۔ اس کے بعد سے ناکام ہے۔ کیا ہے ؟ناکام ہے. کتنے سال ہو گئے؟ 18 سال.۔چار بار کے قریب اب تک جا چکا ۔تین بار ہار چکا۔ ایک سیریز ڈرا کھیلی ،تو کیا یہ کرکٹ کی سپر پاور ہے ۔کیا انگلینڈ چاہے گا کہ ایسا ملک اس کے ملک میں ٹیسٹ سیریز کے لیے وہ بھی پانچ میچز کھیلے جو مسلسل ناکام ہے یا وہ پاکستان کی خواہش کرے گا،جس نے یربار ٹف ٹائم دیا۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ ریکارڈ
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کرکٹ تاریخ ہے 1954 سے 2024 تک ،ٹوٹل ٹیسٹ میچز ہیں 92 ۔پاکستان نے جیتے ہیں 23 اور ہارے ہیں صرف 30 ۔بھارت سے کم ۔بھارت سے اوسط شرح بہتر۔ واضح ہو گیا ،آپ اوپر پڑھ چکے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے کتنے میجز ہیں۔ پاکستان کے کتنے۔ پاکستان نےکتنے جیتے۔ بھارت نے کتنے جیتے ہیں یا انگلینڈ نے کتنے جیتے ہیں۔ پاکستان کی شرح اوسط بہتر ہے۔
انگلینڈ میں پاکستان کے ٹیسٹ میچز
پاکستان نے انگلینڈ میں 1954 سے 2020 کے درمیان 56 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ ڈبل فگر بھارت کے نو میچز سے بہت زیادہ 12 ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔ 24 میں شکست ہوئی۔بھارت 50 پرسنٹ ڈاؤن ہے اور 20 ٹیسٹ ڈرا کھیلے ہیں۔ پاکستان کا ہائی سکور 708 بھارت سے زیادہ ہے۔ فتوحات زیادہ ہیں۔ شکستیں کم ہیں۔ ڈرا میچز کم ہیں ہائی سکور زیادہ ہے .ناکامی اور کامیابی کی شرح بھارت سے بہت بہتر ہے تو کون بہتر ہوا کرکٹ کے میدان میں. پاکستان یا بھارت وہ بھی انگلینڈ میں .پاکستان بہتر ہوا. پیسے کی چمک پر یہ اچھلتے ہیں۔ وہ جو یوٹیوبرز جو بھارت میں ہیں یا بھارت چھوڑ کے انگلینڈ میں ہیں ۔یہ ریکارڈ پیش کریں ۔ نہیں کرتے نہ کریں، ہم تو کریں گے ۔
انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز
پاکستان نے انگلینڈ میں بھارت سے کم 16 ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں، لیکن بھارت جتنی 3 سیریر جیتی ہیں۔ یہ بڑی بات ہے اور بھارت سے بہت کم سیریز ہاری ہیں اور ٹیسٹ سیریز ڈرا بھی ہم کھیلی ہیں۔ یوں پاکستان کے تین سیریز فتوحات کا 1987, 1992 اور 1996 تو بھارت بے شک 2007 میں آخری بات جیتا لیکن پاکستان نے اس کے بعد کئی سیریز ڈراکیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 8 ٹیسٹ سیریز جیت چکی، اس کا مطلب ہے کہ پانچ ٹیسٹ سیریز ڈرا۔ بھارت سے ڈبل بہتر ریکارڈ ہے
ہر اعتبار سے ،ہر انداز سے ،ہر فگر سے، تو کس بات پر اچھل کود ہے۔ ڈبلیو ٹی سی میں پانچ میچز یہ کھیلیں گے، اگلے سائیکل میں چار روزہ ٹیسٹ ہوگا لیکن بھارت پانچ پانچ دن کا میچ کھیلے گا۔ پاکستان چار روز کا ۔کیوں؟ کیا پرفارمنس اس بات کی ضمانت ہے ؟بالکل نہیں! صرف پیسہ ہے .شور شرابہ ہے۔ میڈیا اور اس کی ہنگامہ ارائی ہے۔
بھارت انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 20 جون جمعہ سے کھیل رہا ہے۔ایک بد ترین شکست اس کے ماتھے کا جھومر بننے والی ہے۔نوٹ کرلیں۔