لندن،کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کے ورلڈکپ ونرحملوں کے بعد دبئی منتقل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ورلڈ کپ کے فاتح جیمز ونس 10 سال بعد ہیمپشائر کی کپتانی سے دستبردار۔ اپنے خاندان کے گھر پر ہونے والے متعدد حملوں کے بعد دبئی چلے گئے ہیں۔
ونس 2025 وائٹلٹی بلاسٹ مہم میں کاؤنٹی کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے اور ہیمپشائر ہاکس کی کپتانی کریں گے۔33سالہ آل راؤنڈرانگلینڈ کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا، گزشتہ سال ان کے گھر اور گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا ۔جیمز ونس نے اپنے معاہدے کے آخری سال کے لیے ایک نظرثانی پر دستخط کیے ہیں جو 2025 کی وائٹلٹی بلاسٹ مہم میں ہیمپشائر ہاکس کے لیے کھیلنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ اس سال ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کا ارادہ نہیں کر رہے ہیں۔
جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے فرسٹ کلاس کائونٹی چھوڑدی
جیمز ونس نے ریڈ بال کرکٹ اس لئے چھوڑی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے این اوسی دینے سے انکار کیا تھا،ونس نے پی ایس ایل کیلئے ریڈ بال کرکٹ چھوڑی۔