| | | |

محمد عامر کی واپسی،شاہین شاہ کے ساتھ بائولنگ کریں گے،شاداب اور اعظم ساتھ ہونگے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

محمد عامر کی واپسی،شاہین شاہ کے ساتھ بائولنگ کریں گے،شاداب اور اعظم ساتھ ہونگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کرکٹر محمد عامر ایک بار پھر اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کے ساتھ ایکشن میں ہونگے۔عامرشاہین شاہ آفریدی،شاداب خان اور اعظم خان کے ساتھ کھیلیں گے۔

آئی ایل ٹی کا دوسرا سیزن 19 جنوری سے شروع ہوگا اور وائپرز کا پہلا میچ 21 جنوری کو دبئی میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہوگا۔

انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں محمد عام کی دوسرے سیزن میں انٹری ہوئی ہے۔عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں اب تک 303 وکٹیں حاصل کی ہیں اور آخری بار کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) گزشتہ سال ستمبر میں جمیکا تلاواہ کے لیے کھیلی تھی، جہاں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *