| | | | | | | |

بابر اعظم کے شکوے پر محمد حفیظ کا سخت،طویل جواب،ذاتی مفاد کیلئے کھیلنا قرار

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کے شکوے پر محمد حفیظ کا سخت،طویل جواب،ذاتی مفاد کیلئے کھیلنا قرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مجھے نہیں علم،یہ گرائونڈ کی لائٹس ہیں،شادیوں کی تو نہیں ،اس کا مجھے اندازا نہیں،البتہ کراچی کی پچز درست ہوسکتی ہیں۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جہاں تک میرا خیال ہے کہ  پہلے ہی طے کیا گیا تھا کہ دس سال تک ٹیمیں نہیں بڑھائیں گے۔تو شاید یہی وجہ ہے کہ ٹیمیں بڑھ نہیں رہیں۔ایک بدقسمتی یہ ہے کہ پی سی بی سسٹم ٹریک پر نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے بد ترین حالات ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 سے 3 ماہ رہ گئے،کسی کو علم نہیں کہ کوچ کون ہوگا،ڈائریکٹر کون ہوگا۔پی سی بی کوچز نہیں رکھ پارہا،2 یا 3 سے بات ہوئی،سب نے انکار کردیا ہے،اس لئے کہ پاکستان سسٹم سے کوئی خوش نہیں،معاہدہ ہوتاہے،3 ماہ بعد چیئرمین پی سی بی تبدیل ہوتا ہے،اس کا پتہ نہیں ہوتا۔یہ انتہائی افسوسناک بات ہے۔پھر ہم کہتے ہیں کہ ٹیم نہیں چل پارہی،ورلڈکپ نہیں جیت پاتی،کیسے جیتے۔

مصباح الحق کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی،اس لئے کہ ایک محدود وقت کا فارمیٹ ہے،اس سے الٹا ون ڈے کرکٹ کا نقصان ہوتاہے۔پی ایس ایل کو امپروو نہیں کیا،جیسے 5 برس قبل تھی،ویسے ہی ہے۔اظہر علی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میں بہتری کیلئے تبدیلیاں لانی ہونگی۔

نیوزی لینڈ کی گزشتہ سیریز میں ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے اور بابر اعظم کو اوپننگ سے ہٹانے والے محمد حفیظ نے بابر کے شکوہ کا جواب دے دیا اور کہا ہے کہ مجھے2 ہفتے لگے تھے بابر کو سمجھانے یا بتانے میں کہ  یہ فیصلہ پاکستان کیلئے ہے۔میں نے سمجھایا تھا کہ آپ اور رضوان اچھے پلیئرز ہیں لیکن اچھی ٹیم آپ نہیں ہیں،اس لئے اگر آپ ٹی 20 میں نمبر 3 آئیں گے تو فرق نہیں پڑے گا۔ان کی جگہ صائم ایوب کھیلیں۔یہ پلان تھا۔میں سمجھ سکتا ہوں کہ  آپ کو اپنے پلیئر کے طور پر پوزیشن بدلنے میں تکلیف ہوگی،اسے میں سمجھ سکتا ہوں لیکن آپ کو یہ کرنا ہوگا،پہلے بھی کیا،آگے بھی کرنا ہوگا،جیسے اظہر علی جب آئے تھے تو  نمبر 3 پر ٹیسٹ میں کھیلتے تھے،بعد میں نمبر 4 پر چلے گئے۔تو ایسا ہی ہے ملک کیلئے ہی کھیلنا پڑتا ہے،اپنے آرام کیلئے نہیں۔اگروہ سمجھتے ہیں کہ نمبر 3 پر انہیں تکلیف ہے تو نئی منیجمنٹ سے بات کرلیں۔

پاکستان کیلئے پھر سے اوپننگ،بابر اعظم نے بڑا بیان دے دیا،کراچی کیخلاف بائولنگ کیوں نہ کرسکا

اظہر علی نے ایسے میں لقمہ دیا کہ بابر کو اپنے آرام والے ماحول سے باہر نکلنا  چاہئے ،ملک کی خاطر بہتر  کرنا ہوگا،حفیظ نے جواب میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے مجھے یہ لگ رہا ہے کہ ہر کوئی اپنی ذات کیلئے کھیل رہا ہے لیکن  جب ملک کیلئے کھیلتے ہیں تو ملک کا سوچتےہیں،اپنے آرام کا نہیں۔

بابر اعظم نے کراچی کنگز سے فتح کے بعدپریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں نمبر 3 پر کھیلنا نہیں چاہتا تھا لیکن پاکستان کیلئے کھیلا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *