ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔محمد رضوان نے خود کو خود سے کلین بولڈ کردیا۔ایک ایسی بال پر آئوٹ ہوئے جو کہ نہیں آئوٹ بنتا تھا لیکن انہیں کریز چھوڑ کرجانا پڑا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور دوسرے اوپنر یاسر خان نے اچھا آغاز دیا۔7 اوورز میں 89 رنز کسی بڑے سکور کا پیش خیمہ بن سکتے تھے۔
محمد رضوان 17 بالز پر 32 رنزبناکرآصف آفریدی کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔انہوں نے1 چھکا اور 4 چوکے لگائے۔وہ بہت مایوس تھے،شاٹ سلیکشن غلط تھا،لیگ سائیڈ بال پر غلط انداز میں شاٹ کھیلنا،بیٹ سے گیند کا گزرنا اور وکٹیں اڑنا شرمندگی تھا۔ یاسر خان نے اس دوران28 بالز پر ففٹی مکمل کی۔