کرک اگین ڈاٹ کام
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ایک اور پرومو جاری ہوا ہے ۔اس سے قبل جو آئی سی سی نے جاری کیا تھا، اس میں پاکستان کی جھلک نہیں تھی۔ ذکر تک کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا ،لیکن پاکستان کے پی ٹی وی سپورٹس ادارے نے جو پرومو جاری کیا ہے اس میں محمد عامر کی ادائیں ہیں، وہی چھائے ہیں اور بھارت کی ایسی تیسی پھیر رہے ہیں۔ یہ 2017 کی آخری چیمپئنز ٹرافی کی جھلک ہے۔بھارتی کرکٹ کی بیٹنگ لائن اکھیڑ کے رکھ دی تھی اور پاکستان نے 180 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کر کے چیمپئن ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔