میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میلبورن کی مقامی مسجد میں شب جمعہ کا خطاب کیا ہے۔اس سے قبل محمد رضوان نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھی کرائسٹ چرچ میں خطاب کرچکے ہیں۔
پوری دنیا میں تبلیغی جماعت کے زیر انتظام مساجدمیں شب جمعہ کے خطاب ہوا کرتے ہیں۔محمد رضوان اسی مناسبت سے یہ خطاب کررہے تھے۔
محمد رضوان نے کہا ہے کہ اللہ کو تلاش کرنے کے لئے کوشش کرنی ہوگی،اس کے لئے سنت نبوی موجود ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں سے ممکن ہوگا۔سب سے بہترین طریقہ اللہ کے راستہ میں نکلنے سے ہوگا۔احکامات کی تکمیل ضروری ہے،جیسے نماز ہے اور نماز سے قبل آذان ہوتی ہے اورآذان دعوت کا ہی نام ہے۔یہ داعی والا کام ہے تو حکم پورا کرنے کے لئے پہلے آواز اور دعوت ہے۔ہم اس کی نیت کریں۔
حارث رئوف نے شاہین آفریدی کا انٹرویو لیا
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی برسبین سے میلبرون روانگی کی ٹریول ڈائری جاری کی،اس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نسیم شاہ ڈالر دکھارہے ہیں،یہ شاید وہی ہوں جو وہ اپنے مینٹور سے جیتے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی بھی ایک بچہ کو اٹھائے اسے ابھی سے کرکٹر بنارہے تھے،اس میں اور بھی کئی دلچسپ مناظر تھے۔