ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اندھیرے میں،ٹاس میں مزید کتنی تاخیر،میچ کب شروع ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج سے شیڈول پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ملتان کی روایتی فوگ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہےآج جمعہ کی وجہ سے شیڈول سے ہٹ کر آدھا گھنٹہ قبل ٹاس ہونا تھا لیکن دھند نے یہ ممکن نہ ہونے دیا اور ٹاس میں اب اتنی تاخیر ہے کہ سابقہ وقت 10 بجے ساڑھے 9 سے بھی کہیں زیادہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود کرک اگین نمائندے کے مطابق گرائونڈ تاحال اندھیرے میں ہے۔فلڈ لائٹس آن ہیں لیکن اس کی روشنی سے بھی کوئی فرق پڑنے نہیں لگا ہے اور مزید ایک گھنٹہ کی تاخیر کم سے کم ممکن ہے۔
پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں نے دھند میں پریکٹس کی اور گرائونڈ کی سردی کا لطف اٹھایا۔ایک روز قبل ملتان میں تیز دھوپ تھی لیکن ایک رات بعد ہی منظر نامہ بدلا گیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچ کی سیریز آج 17 جنوری سے ملتان میں شیڈول ہے۔