ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،قومی کھلاڑی صبح کےسیشن میں ٹریننگ کرتے بے حال،بابر کی الگ دوڑ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسرے روز پریکٹس۔جمعرات کی صبح 10 بجے قومی کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز سہہ پہر میں ہونے والی کرکٹ ٹریننگ نے کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں جھلسادیا تھا لیکن آج صبح 10 بجے بھی ملتان میں سورج قریب قریب ہی تھا۔سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بار بار وقفہ لینا پڑا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،تپتی دھوپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پریکٹس،بابر توجہ کا مرکز
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دن کا آغاز اسٹیڈیم کے 3 چکر لگاکر کیا۔دوسرے چکر میں ہی قومی کھلاڑیوں کی حالت غیر ہونے لگی تھی۔بابر اعظم ایک کوچ کے ساتھ الگ دوڑتے دکھائی دیئے۔شاہین آفریدی اور محمد رضوان 4 کھلاڑیوں کے ساتھ الگ تھے۔قومی کرکٹرز نے اس کے بعد وقفہ کیا۔وقفہ کے بعد نیٹ بیٹنگ پریکٹس شروع کی۔سخت گرمی کیوجہ سے کھلاڑی انضمام الحق انکلوژرکے سامنے چھائوں میں کھڑے رہے،جب کہ فیلڈ میں ایک بیٹر اور بائولر تھا۔یوں کوچز بھی میدان میں نہیں تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،10 بہترین انفرادی ٹاپ سکورر،ٹرپل سنچری بنی یانہیں،14 ڈبل سنچریز،