ملتان ۔کرک اگین رپورٹ۔ملتان آئوٹ،بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل،لاہوراور فیصل آباد میزبان،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچز کی میزبانی کرنے کاپلان ترک کردیا ہے۔میچز قذافی سٹیڈیم لاہور منتقل کردیئے ہیں۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پلان میں تبدیلی متعدد وجوہ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ایک روزہ سیریز ختم ہوگئی ہے۔3 کی جگہ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہوگئے ہیں۔شیڈول بھی فائنل ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 5 میچز کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے 21 مئی کو لاہور پہنچے گی۔25 مئی سے فیصل آباد میں سیریز کا آغاز ہوگاپہلے 2 میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آطاد اور باقی 3 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔
بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا شیڈول
پاکستان آمد.21 مئی
پہلا ٹی 20،فیصل آباد۔25 مئی
دوسرا ٹی 20 فیصل آباد،27 مئی
تیسرا ٹی 20،لاہور۔30 مئی
چوتھا ٹی 20،لاہور۔1جون
پانچواں ٹی 20،لاہور،3 جون