| | | | |

ملتان،بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف پاکستان 224 رنزپر باہر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

بنگلہ دیش انڈر 19 کھلاڑیوں نے ملتان میں 4 روزہ فرسٹ کلاس میش شروع کردیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کے پہلے روز پاکستان  انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی،ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ غیر سود مند رہا۔

پاکستان انڈر19 بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر 19 ، چار روزہ میچ۔ کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 13 اوورز قبل ختم کردیا گیا۔ کم روشنی کے باعث بنگلہ دیش اننگز کا آغاز نہ ہو سکا۔دوسرے روز کھیل کا آغاز بنگلہ دیشی اننگز سے ہوگا۔

پی سی بی کا سائوتھ افریقا ٹی 20 لیگ پر بڑا یوٹرن،خواتین کرکٹ کا ریکارڈ،آسٹریلیا کی بیٹنگ فلاپ
پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 224 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔محمد ذوالکفل 43 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے نمایاں رہے۔علی اسفند نے 41 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی ۔ بنگہ دیش کی جانب سے بورسن نے 3، معروف اور جیشان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دن بھر میں 70 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا،طے شدہ 83 اوورز تھے۔ملتان میں روشنی کا مسئلہ اگلے ایام میں بھی رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *