ملتان،کرک اگین رپورٹ
ملتان،سرفراز احمد کا پردے کے پیچھے بیٹنگ پریکٹس کا انکشاف۔پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز حمد کے پردے کے پیچھے خفیہبیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری کےساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان اس بار بہت کچھ کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بیٹنگ پریکٹس عروج پر ہے۔
پی ایس ایل 8،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان پہنچ گئے
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کو ساتھی کھلاڑی بیٹنگ پریکٹس کروارہے ہیں اور رائٹ ہینڈ بیٹر شاندار انداز میں شاٹ کھیل رہے ہیں۔
گلیڈی ایٹرز ٹیم آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہی ہے،پریس کانفرنس سیشن تھوڑی دیر بعد ہوگا۔اس میں کل کے عزائم ظاہر ہونگے۔