پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کو مسلسل دوسری شکست۔اس بار اسلام آباد یونائٹڈ نے لٹادیا۔
محمد رضوان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ ان کے گلے پڑا۔ اسلام آباد اباد یونائٹڈ کی ٹیم نے شروع کے 8 اوورز میں تیز بیٹنگ کی۔ ملتان سلطان، نےاگلے 8 اوورز میں واپسی کی، لیکن یونائٹڈ کے بیٹرز نے آخری چار اوورز میں رنز لوٹ کر ٹوٹل 20 اوورز میں 6 وکٹوں کا نقصان پر 2002 تک پہنچادیا۔صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز بنائے۔حیدر علی نے اخر میں 16 برس پر 33 رنز بنائے اور جیسن ہولڈر نے 14 بال پر 32 رنز بنائے ۔کرس جارڈن نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ملتان سلطان کی اننگز شروع میں کچھ بہتر تھی لیکن جوں ہی محمد رضوان آؤٹ ہوئے اور ان سے قبل عثمان خان، تو لائن لگ گئی۔ تو چل میں آیا والا کام ہوا ،اور تمام کے تمام کھلاڑی 18.4اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں ملتان سلطانز کو 47 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔محمد رضوان نے 38 ،عثمان خان نے 31 اور افتخار احمد نے 32 رنز بنائے ۔حسن ہولڈر نے چار اوورز میں 25 رنز دے کے چار وکٹیں لیں اور عماد وسیم نے 33 رنز دے کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں یہ اسلام آباد یونائٹڈ کی مسلسل تیسری جیت ہے اور ملتان سلطان کی مسلسل دوسری شکست ہے ۔