ملتان ،کرک اگین رپورٹ۔ملتان سلطانز کی بیٹنگ پھر اور پھر فلاپ،پشاور زلمی کیلئے معمولی ہدف،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دغا دے گئی،ہوم گرائونڈ میں بھی ناکام۔پشاور زلمی کو جیت کےلئے109 رنز کا ہدف۔
سلطانز کے بیٹرز ناکام، 65 پر نصف ٹیم پوییلین لوٹ گئی، شائی ہوپ 23 طیب طاہر 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔
پاکستان سپرلیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے 20 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جس کے بعد کوئی بیٹر بھی زلمی بائولرز کو نہ کھیل سکا، کپتان محمد رضوان 17 اور طیب طاہر نے 22 رنز سکور کیے، دونوں کی اننگ میں بالترتیب 3 اور 2 چوکے شامل تھے۔ آشٹن ٹرنر کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔61کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز دباؤ میں آگئے، وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم 19 اورز میں 108 پر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔معاذ صداقت2، لیوک وڈ 2، الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔