ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان سلطانز کیلئے ہوم وینیو اوپرا بنادیاگیا،لاہور قلندرز کے فائدے،ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے تازہ ترین مراسلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کیلئے اس کا ہوم گرائونڈ ملتان انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ہوم نہیں رہا،لاہور قلندرز کیلئے ہوم وینیو بن گیا۔یوں اس پی ایس ایل کے پہلے 3 میچز ہارنے والی ملتان سلطانز کیلئے چوتھا میچ جیتنا چیلنج ہوگا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 اپنے ہوم وینیو میں بھی ملتان سلطانز کیلئے اوپر بنا ہوا ہے۔
سوال ہو گا کہ کیسے۔اس کا جواب یہ ہے کہ گزشتہ سال تک ملتان سلطانز کو اپنے 5 میچز ہوم وینیو میں مستقل کھیلنے کو ملتے رہے،دیگر ٹیموں کی آنیاں جانیاں رہیں،ہر بار شیڈول کے حوالہ سے سوالات ہوئے کہ ملتان سلطانز کو زیادہ فائدہ ملتا ہے لیکن یہ فائدہ لاہور قلندرز،پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو قذافی سٹیڈیم،راولپنڈی سٹیڈیم میں ملا کرتا ہے اور کراچی کنگز کو بھی کراچی میں ملتا تھا۔اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز شروع میں اپنے ہوم وینیوز کے فائدے میں ہیں لیکن ملتان سلطانز کیلئے خسارہ ہے،آپ موجودہ شیڈول کو دیکھ لیں کہ لاہور قلندرز 4 روز سے ملتان کے موسم،پچز کی کنڈیشنز اور میدان کے حالات سے ایڈجسٹ ہوچکی ہے لیکن ملتان سلطانز ٹیم میچ سے 48 گھنٹے قبل پہنچی اور میچ سے 24 گھنٹے قبل ان کی ملتان انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں رسائی ہوگی اور اگلے روز میچ ہوگا،یہی نہیں بلکہ اس کے اگلے روز مطلب اس کے 24 گھنٹے بعد اسے اسلام آباد سے دوسرا میچ کھیلنا ہوگا اور اس کے فوری بعد ملتان چھوڑنا ہوگا،خرابی صرف یہاں 2 میچز تک ہی نہیں ہے بلکہ اس کے اگکے میچزکے ساتھ یہی معاملہ ہے۔ملتان میں 2 میچز کھیل کر 26 اور 29 اپریل کو لاہور جانا ہوگا،پھر ملتان 30 اپریل کو آکر یکم مئی کے ایک میچ کیلئے پھر واپس ملتان آئیں گے۔پھر یہاں قیام ہوگا لیکن صرف 2 میچز کیلئے،ایک میچ 5 مئی اور دوسرا وآخری 10 مئی کو ملتان میں ہوگا۔یہ ہوم وینیو والا سلوک ہے یا پھر مہمان ٹیم کا ایسا سلوک کہ مہمان کو چین سے اس وقت بیٹھنے دیں گے کہ جب وہ 8 میچز کھیل چکے ہونگے اور صرف 2 میچز باقی ہونگے۔۔سلطانز کو اس کا اندازہ ہوچکا،خمیازہ بھی بھگتنا ہوگا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آنے والے دنوں میں 5 اہم میچوں کی میزبانی کرے گا۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 12 واں میچ 22 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ 23 اپریل کو 13 واں میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہوگا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی اور باؤلنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبہ جات پر بھرپور توجہ دی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئی ہے۔آج 21 اپریل کو دونوں ٹیمیں شام 6:30 بجے مشترکہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ اس سے قبلدونوں ٹیموں کی جانب سے پری میچ میڈیا کانفرنسز اسٹیڈیم کی فار اینڈ بلڈنگ کے پریس روم میں ہوں گی۔
پیر22 اپریل کو ہونے والے مقابلے میں شائقین کرکٹ کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی پچھلی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ میچ کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔اسی روز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی سے ملتان پہنچے گی تاکہ اگلے روز ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اترے۔ 23 اپریل کو ہونے والے میچ کا ٹاس شام 7:30 بجے ہوگا جبکہ میچ کے بعد بھی نمایاں کھلاڑی میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ان مقابلوں کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش دیدنی ہے اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر کرکٹ دیوانوں کا مرکز بننے جا رہا ہے۔