ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔افتخار احمد اور رضوان سمیت ملتان سلطانز توازن کھوبیٹھے،لڑائی،امپائر نے کیا کیا،واقعہ کیا تھا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کی ٹیم ایک طرف میچ ہار رہی تھی تو دوسری طرف افتخار احمد اور کپتان محمد رضوان سمیت پوری ٹیم اپنا ضبط کھو بیٹھی۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے 13 ویں میچ میں یہ زوردار ڈرامہ ہوا۔ اسلام اباد یونائٹڈ کے بیسٹمین اینڈریز گوس بیٹنگ کر رہے تھے۔ افتخار بولنگ کر رہے تھے اور بیٹسمین بار بار اشارہ کر رہے تھے اور جملہ بول رہے تھے کہ چوک مار۔ مطلب ان پہ طنز کر رہے تھے۔ بولرز کو تپا رہے تھے تو ایسے میں افتخار غصے میں اگئے اور امپائر کے پاس گئے اور بڑے سخت انداز میں احتجاج کیا ۔انہوں نے روکنے کی درخواست کی۔ لیکن امپائروں نے نظر انداز کر دیا۔
بیٹسمین کو کچھ نہیں کہا۔ کپتان محمد رضوان بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امپائر کی طرف بھاگے ۔ ایک لمحے کے لیے ایسا لگا جیسے کھلاڑی آپس میں لڑنے لگے ہیں لیکن امپائر نے معاملہ رفع دفع کیا۔ سوال یہ ہے کہ کرکٹ میں کوئی اس طرح ایک دوسرے کو زچ کر رہا ہو تو اس کی کوئی سزا نہیں ہے اس کی کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے اور کوئی توازن کھو بیٹھے اور غلط حرکت کر بیٹھے تو پھر اس پہ سزا ہوتی ہے دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ میں ائی سی سی یا متعلقہ حکام ان چیزوں کو کب تک چلنے دیتے ہیں۔