ملتان سلطانز کا پی سی بی پر جوابی اٹیک،اشتعال انگیزی قرار،اگلا لائحہ عمل
پی ایس ایل کی اہم فرنچائز ملتان سلطانز کو لیگ سے معطل کئے جانے کی خبریں ہیں ۔ایسے میں ملتان سلطانز کا رد عمل آگیا ہے۔
فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس کیا گیا تھا۔ تسلی بخش جواب نہ دیا تو فرنچائز مالکان بلیک لسٹ اور ملتان سلطانز پر پابندی ہوگی۔
پی ایس ایل 10 سے قبل سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے۔یہ مہم چلانے کا مقصد لیگ کو ویلو ایشن سے قبل ڈی ویلیو کرنا تھا۔ ڈی ویلیو کرنے کا مقصد اگلے 10 برس کے لیے ویلیو ایشن کو کم کرنا تھا۔
ملتان سلطانز کا رد عمل
پی سی بی کے الزامات بے بنیاد،گمراہ کن قرار دیئے گئے۔7 ارب روپے جیب سے لگانے اور خسارے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پی سی بی کا نوٹس اشتعال انگیزی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی کمزوری اور ناپختگی کی دلیل ہے۔علی ترین کرکٹ،کھلاڑیوں اور پی ایس ایل کے ساتھ مخلص ہیں۔اپنا کام جاری رکھیں گے۔
کرک اگین کی تحقیق
ملتان سلطانز پی ایس ایل میں رہے گی۔اگلے سال 11 واں ایڈیشن کھیلے گی۔علی ترین اس معاملے پر فائز کریں گے اور نئے سرے سے بڈ میں جائیں گے۔دوسری صورت میں ہائی کورٹ سے رجوع کرکے عدالتی جنگ لڑیں گے۔
گزشتہ ماہ کا نوٹس آج کیوں ظاہر ہوا
ایک سوال ہے کہ نوٹس گزشتہ ماہ جاری ہوا۔یہ اتنا سادہ تھا کیا کہ اس پر پی سی بی بھی خاموش رہا اور علی ترین سمیت ملتان سلطانز کی ٹیم بھی۔آج جب جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میچ ہارے ہیں تو پہلے نوٹس ظاہر ہوا اور اب سلطانز کا جواب بھی آگیا۔ماجرا کیا ہے۔سوچنے کی بات ہے۔
