عمران عثمانی کا تجزیہ
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ،سابقہ ریکارڈ،موجودہ حالات،ممکنہ نتیجہ۔پاکستان سپرلیگ 2024 (پی ایس ایل 9) کا تیسرا میچ کل شام 18 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی ایس ایل 4 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلا میچ کھیلا اور اسے7 وکٹ کی ناکامی ہوئی تھی۔اس کے 3 سال بعد 2022 میں کراچی میں ملتان سلطانزنے کراچی کنگز کو اولین میچ میں ہراکر پہلے میچ کی شکست کا بدلہ چکادیا تھا۔گزشتہ سال ملتان میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیزمقابلہ میں 3 رنز سے ہرایا تھا۔یہ ایونٹ کا پہلا میچ نہیں تھا۔
ہیڈٹوہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 11 میچز میں مقابل ہوئے۔5 اور 5 کی فتوحات آئیں لیکن ایک میچ ٹائی ہوا اور سپر اوور میں ہارگئے ۔یوں کراچی کنگز کو 5 کے مقابلے میں 6 فتوحات کا ایج ہے۔اس کے علاوہ 2 میچز بے نتیجہ بھی رہے ہیں۔ملتان سلطانز گزشتہ 3 سال سے مسلسل فائنل کھیل رہی ہے۔2021 میں چیمپئن بنے اور پھر مسلسل اگلے 2 سال رنراپ ارہے۔دونوں بار لاہور سے شکست ہوئی۔محمد رضوان بطور کپتان 36 میچزمیں سے 24 میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان سپرلیگ 9 میں کراچی کنگز کا پہلا ہی میچ گھر سے باہر ملتان میں ہے۔مدمقابل ملتان سلطانز کی ٹیم ہے۔ ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے پچھلے ایڈیشن کی رنر اپ ہے۔ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد رضوان تھے جنہوں نے 550 رنز اپنے نام کیے تھے۔ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر عباس آفریدی تھے جنہوں نے 23 وکٹیں لی تھیں۔شان مسعود جنہوں نے ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو مضبوط کیاتھا،وہ آج اس کے حریف کپتان کے طورپر مقابل ہونگے۔احسان اللہ پی ایس ایل کی پیداوار،ملتان سلطانز کی پیشرفت میں کلیدی کردار ان فٹ ہیں۔
پی ایس ایل 9 کا آج پہلا میچ،ہسٹری میں اولین میچ میں کون فاتح بنا،آج کس کا دن،ممکنہ جائزہ،پیش گوئی
کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔ وہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آئی تھی۔ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز عماد وسیم تھے جنہوں نے 404 رنز بنائے۔ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر محمد عامر تھے جن کی 10 وکٹ تھے،عامر کراچی کنگز چھوڑ چکے ہیں۔شرجیل خان ایک گیند سے گیند بازوں کو پکڑ سکتا ہے۔ اگر وہ ٹورنامنٹ میں اچھا آغاز پاتا ہے تو کراچی کنگز خود کو آرام دہ جگہ پر پائے گا۔
کراچی کنگز
شان مسعود (کپتان)، انور علی، عرفات منہاس، بلیسنگ موزا ربانی، ڈینیئل سامس، حسن علی، جیمز ونس، کیرون پولارڈ، لیوس ڈو پلوئے، میر حمزہ، محمد اخلاق، محمد عامر خان، محمد نواز، شعیب ملک، تبریز شمسی۔ایمرجنگ: فواد علی، عرفان خان نیازی، محمد روحید، سعد بیگ، سراج الدین۔
ملتان سلطانز
محمد رضوان (کپتان) ، عباس آفریدی، آفتاب ابراہیم، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، افتخار احمد، احسان اللہ، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، محمد علی، اولی اسٹون، ریزا ہینڈرکس، شاہنواز دہانی، طیب طاہر، اسامہ میر، عثمان خان۔
ملتان سلطانز ٹیم بہترین پلیئرزکی عدم دستیابی کے باوجود فیورٹ ہے اور پہلا میچ جیت سکتی ہے۔پچ بائولرز کیلئے سازگار ہوگی۔پہلے بیٹنگ مشکل ہوسکتی ہے۔ٹاس کا فیصلہ دیکھ کرکرنا ہوگا۔