| | | | | | | |

پی ایس ایل 9 کا آج پہلا میچ،ہسٹری میں اولین میچ میں کون فاتح بنا،آج کس کا دن،ممکنہ جائزہ،پیش گوئی

عمران عثمانی ،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 کا آج پہلا میچ،ہسٹری میں اولین میچ میں کون فاتح بنا،آج کس کا دن،ممکنہ جائزہ،پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اگر گزشتہ سال کی بات کریں تو  پی ایس ایل 8 کے  پہلے میچ میں لاہور قلدرز نے ملتان سلطانز کو ملتان میں ہراکر ایونٹ کا آغاز کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلا میچ ایونٹ  کے تیسرے روز کراچی میں کراچی کنگز کے خلاف جیتا تھا۔اس سے گزشتہ سال مطلب پی ایس ایل 7 کی بات کریں تو 2022 میں تو لاہور قلندرز ملتان سلطانز سے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی سے اپنا اولین میچ ہارے تھے۔پی ایس ایل 6 مطلب 2021 میں  لاہور قلندرزپشاور زلمی سے ہارے اور اسلام آباد نے ملتان کو شکست دی تھی۔2020 کے پی ایس ایل 5 میں اسلام آباد اور لاہور قلندرز کا آغاز ناکامی سے ہوا۔قلندرز کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہرادیا۔

پی ایس ایل 9،شعیب ملک اور نئی اہلیہ ملتان میں،میڈیا اور کون تعاقب میں

یہ دبئی کی بات ہے۔پی ایس ایل 4 کا ایڈیشن تھا۔2019 میں پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا14 فروری کو ہوا جو اسلام آباد نے5 وکٹ سے جیت لیا تھا۔پی ایس ایل تھری 2018 میں قلندرز سلطانز سے پہلا میچ ہارے تو اسلام آباد والےزلمی سے مات کھاگئے۔2017 کے پی ایس ایل2 میں اسلام آباد پشاور زلمی سے جیت کر شروعات کرگئے لیکن لاہور قلندرزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارگئے۔پہلے پی ایس ایل 2016 میں اسلام آباد گلیڈی ایٹرز سے اور قلندرزکراچی کنگز سے ہارکر ایونٹ کا آغاز کرتے پائے گئے تھے۔

عمران خان کی تجویز پرکپتان بنا،پی ایس ایل جیتنے کے بعد ملنے گیا تو عمران نے مزید کیا کہا،شاہین آفریدی کا پہلی بار انکشاف

اس سمری کے بعد آج پی ایس ایل 9 میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا سٹیج سامنے آیا ہے۔قلندرز دفاعی چیمپئن ہیں۔مسلسل 2 بار کے فاتح،مقابل بھی 2 بار کے چیمپئن ہیں لیکن یہ 2016 اور 2015 کی بات ہے۔پی ایس ایل تاریخ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک بار آپس میں کھیل کر پاکستان سپرلیگ کی شروعات کرچکی ہیں۔پی ایس ایل 4 مطلب اب سے 5 برس قبل 2019 میں یہی 2 ٹیمیں مقابل تھیں ،اسلام آباد کامیاب ہوا تھا،مگر یاد رہے کہ وہ اس وقت دفاعی چیمپئن تھا اور آج لاہور دفاعی چیمپئن ہے۔اس ریکارڈ کی روشنی میں آج قلندرز کا دن لگتا ہے لیکن اوور آل ریکارڈ دیکھیں تو پی ایس ایل تاریخ کے اولین میچ میں اسلام آباد 8 ایڈیشن میں 4 بار پہلا میچ جیتا ہے اور لاہور قلندرز 8 ایڈیشنز میں صرف 2 بار اولین میچ  جیتے تھے۔

پی ایس ایل ریکارڈز

ی ایس ایل تاریخ میں  لاہور کی 8 کے مقابلے میں 9 جیت کے ساتھ  اسلام آباد یونائیٹڈ کو قدرے برتری ہے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو مسلسل 6 بار ہرارکھا ہے۔لاہور قلندرز نے اپنے حالیہ مقابلوں پر غلبہ حاصل کیا ہے، پی ایس ایل 2021 کے بعد سے تمام پانچوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔لاہور کی پچ بیٹرز کیلئے مدد گار ہے۔اب تک  4 بار 200 سے زائد اسکور بن چکا ہے۔

لاہور قلندرزممکنہ الیون
عبداللہ شفیق، فخر زمان، رسی وین ڈیر ڈوسن، ڈین لارنس، کامران غلام، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان، سید فریدون۔

اسلام آباد یونائیٹڈممکنہ الیون
ایلکس ہیلز، کولن منرو، شاداب خان، سلمان آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، تیمل ملز، عبید میک کوئے۔

ٹاس اور میچ

ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔172 سے 191 اسکور متوقع ہیں۔بعد والی بیٹنگ کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ٹاس کا سکہ شاداب خان کے حق میں گرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *