ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو،ہیرو بننے کے مواقع ہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے شروع ہورہا ہے۔ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان گریک برتھویٹ نے جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کاشف علی پاکستان کی جانب سے آج 259 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹیسٹ کیپ دی۔اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین نے کاشف علی کو مبارکباد دی۔
کاشف علی کی ٹیسٹ ڈیبیو بال نو بال قرار پائی۔پویلین اینڈ سے بال کرتے ہوئے انہوں نے پہلی کامیابی حاصل کی۔مائیکلی لیوس وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے 4 رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کا 8 پر ایک آئوٹ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عامر انتھونی جنگو کو ٹیسٹ کیپ ملی۔وہ لیفٹ ہینڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔