ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،3 رنز میں 3 وکٹیں،رضوان کا آئوٹ مشکوک یا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تھرڈ امپائر نے ریویو پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا ہے۔ریویو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بال ہاک آئی پر سپارک کررہی ہے۔2 جگہ ایسے مناظر ملے لیکن امپائر نے انہیں ایل بی قرار دیا ہے،اس سے قبل فیلڈ امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا تھا۔
اسپنر کیون سینکلیئر نے رضوان کو 71 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا،انہوں نے133 بالیں کھیلیں اور 9 چوکے لگائے۔200 کے اسکور پر پاکستان کی یہ 8 ویں وکٹ تھی۔اس سے قبل اسی اسکور پر نعمان علی صفر پر رن آئوٹ ہوئے۔وہ رضوان سے الجھتے گئے اور ان سے بھی پہلے صرف 3 رنز قبل 197پر سلمان علی آغا2 رن بناکر بولڈ ہوگئے۔آج کی پہلی،اننگ کی 5 ویں وکٹ 187 پر گری جب سعود شکیل 84 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے رضوان کے ساتھ 141 رنزکی شراکت قائم کی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 13 رنزکے اندر4 اور 3 رنزکے اندر 3 وکٹیں گنوائی ہیں۔