ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن کے عین اختتام پر پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،۔سعود شکیل 84 ،محمد رضوان71 رنز کے ساتھ رنز بنا کر نمایاں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بلے بازوں کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے کھانے کے وقفے تک سکور بورڈ پر230کا مجموعہ سجا دیا۔میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سے بروقت شروع نہ ہوسکا۔آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے سیشن میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے
سست روی اختیار کرتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔
ملتان ٹیسٹ،3 رنز میں 3 وکٹیں،رضوان کا آئوٹ مشکوک یا
مڈل آرڈر بڑا سکور کرنے میں ناکام، رہا،187 کے مجموعہ پر سعود شکیل 84 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے
انہوں نے اپنی 176 گیندوں کا سامنا کیا اور اننگ میں 6 چوکے لگائے،کیون سنکلئر کی گیند پور املاچ کو کیچ دے بیٹھے۔پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں 141 رنز بنے، ٹیم سکور میں 10 رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ سلمان علی آغا 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے
اور جومیل کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے،۔نعمان علی کوئی کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوئے اسے ک بعد محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ
میں 9 چوکے شامل تھے جس کے لئے انہوں نے 133 گیندوں کا سہارا لیا۔پاکستان کی 3 وکٹیں 3 رنز کے اضافے کے دوران گر گئیں، پے در پے وکٹیں گرنے سے پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ آئی، تاہم ساجد خان اور خرم شہزاد نے پریشر شارٹس کھیلیں اور وکٹ کی چاروں جانب خوبصورت باؤنڈریز لگائیں۔خرم شہزاد 1 چوکا لگا کر 7 رنزبنا سکے اور جومیل کی گیند پر کپتان کریگ بریتھ کو کیچ دے بیٹھے، ۔ساجد خان 18 رنز بنا کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں بولڈ آؤٹ ہوگھئی، ان کی وکٹ جومیل کے حصے میں آئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل اور جیڈن سیلز نے 3، کیون سنکئیر 2 جبکہ گیدا کیش موٹی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔