ملتان،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا ہے اور پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا۔یوں اسپن ٹرکی میں بھی اسے چوتھی اننگ فائدہ دے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کی ٹیم منیجمنٹ اپنی پرانی روش سے باز نہیں آئی اور ٹاس سے 40 منٹ قبل قسطوں میں ملتان ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان شروع کیا۔پہلی نیوز میں یہ بتایا ہے کہ اسپنر ابرار احمد کو آج ٹیسٹ کیپ مل رہی ہے۔حتمی آفیشلی 11 پلیئرز کا اعلان ٹاس کے وقت ہی کیا گیا۔
دوسرا ٹیسٹ آج سے،ملتان میں ایک اور ڈیبیو،سینئر ترین بیٹر باہر،3 تبدیلیاں
ملتان ٹیسٹ کے لئے اسپن پچ کی بات کی گئی ہے۔یہ سب ہورہاہے اور انگلش کیمپ اپنے پاس ایک سرپرائز اسپنرریحان احمد کو رکھتا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کی سستی ٹکٹ پر ملتان میں 220 روز کرکٹ دیکھ سکتے
ملتان میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔آج جمعہ کو صبح میچ کے وقت دھند کانام بھی نہیں ہے۔کھلاڑی وقت پر اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ضروری پریکٹس کی۔
وہی ٹیم سامنے آئی ہے جسکا گزشتہ رات انکشاف کیا تھا کہ اظہر علی ڈراپ ہونگے۔محمد نواز ہونگے،ابرار احمد کھیلیں گے۔محمد علی ،زاہد محمود اور فہیم اشرف بھی ہیں۔سعود شکیل اور آغا سلمان ہیں،محمد رضوان،بابر ،امام اور عبد اللہ ہونگے۔