ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی ۔ملتان ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا،جوئے روٹ کے ریکارڈز کے ساتھ انگلینڈ برتری کی جانب ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دوریویوز ضائع۔وکٹ کو بال لگنے کے بعد بھی بیلز کا گرنے سے انکار،ایل بی کے بعض فیصلے بیٹرز کے حق میں،مردہ پچ،یہ تمام باتیں جوئے روٹ کی ریکارڈ ساز اننگ کے سامنے بے معنی ہونگی۔3 بڑے سنگ میل حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کو ملتان ٹیسٹ مین کمانڈنگ پوزیشن پر لے آئے ہیں۔پاکستان کے 556 رنزکے جواب میں انگلینڈ نے تیسرے روز کے اختتام پر 3 وکٹ پر 492رنزبنائے ہیں۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز انگلش بلے بازوں کے نام، 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی۔ بین ڈیکٹ 84، زیک کرالی78 جبکہ اولی پاپ بناکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، 243 رنز کی پارٹنرشپ قائم، جوئے روٹ 176، ہیری بروک 140 کے ساتھ کریز پر موجود،جوئے روٹ 481 منٹ کی بیٹنگ کے ساتھ ابھی بھی کل آئیں گے
پاکستان میں کرکٹ کے ماہرین، کرکٹ کمنٹیٹرز اور تجزیہ نگار اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ ملتان میں کھیلے جا رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی میں کریک کھلنا شروع ہو گئے ہیں تیسرے دن شام یا چوتھے دن سے اس میں کھیلنا مشکل ہو جائے گا۔ ادھر انگلینڈ کے جتنے بھی سابق کرکٹرز یہاں موجود ہیں جیسے ناصر حسین ہیں اور مائیکل ایتھریٹن، ان کا کہنا ہے یہ ہے یہ ایک فلیٹ پچ ہے۔ اس پہ کچھ نہیں ہونے والا۔ دور لندن میں بیٹھے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن بار بار اسے مردہ پچ کہہ رہے ہیں اور بائولرز کے لیے قبرستان کہہ رہے ہیں۔
آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جو کچھ ہوا وہ یہ واضح کرنے کے لیے کافی ہے کہ پاکستانی کیوریٹر ایک بار پھر اپنے مطلب اور مرضی کی پچ بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ یہ سلسلہ چلتے ہوئے تقریبا تین سال کا عرصہ ہو گیا ہے 2022 میں جب اسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی تو وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔ پچ کا قصور کہیں۔ بائولرز کی بے بسی کہیں۔ بیٹرز کی کمال پرفارمنس کہیں ،اسے کیا نام دیں۔ ایسی پچ جو بائولرز کے لیے قبرستان ہو جیسا کہ پچھلے تین دنوں میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن اسے کہہ چکے ہیں۔ناصر حسین جو کہتے ہیں کہ
یہ پچ ایسی کرکٹ کی بہترین ایڈورٹائزمنٹ نہیں ہے لوگوں کو ٹیسٹ کرکٹ سے اور دور کرنے کی بات ہے۔
ادھر پاکستان میں بہت سے لوگ اس خوش فہمی میں ہیں کہ تیسرے چوتھے پانچویں دن یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا ۔ما سوائے جوئے روٹ کی بادشاہت اور متعدد ریکارڈز کے اور کچھ نہیں ہوا۔ ہاں اور کچھ ہوا۔ انگلینڈ کا کھلاڑی اگر ایک آئوٹ ہوا تو دوسرا سیٹ ہو گیا ۔دوسرا ہوا تو تیسرا سیٹ ہوا ۔کوئی بھی لمبی اننگ سے کم پر راضی نہیں۔
پاکستان کے گیند باز نسیم شاہ ،شاہین شاہ افریدی اور عامر جمال ہیں۔ وہ اپنی سپیڈ کھو چکے ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ سپیڈ عامر جمال کی 136 سے 137 کے درمیان رہی جبکہ شاہین افریدی 130 سے اوپر نہیں جا سکے ۔
اچھے وقتوں میں یہ ڈیڑھ سو سے اوپر ہوا کرتے تھے ۔ اس پیج پر ان دونوں کے حالات خراب چلے آرہے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ بائولرز کی اپنی بھی تو کوئی کوالٹی ،خاصیت یا ہنر ہوتا ہے۔وہ کچھ دکھائیں۔ پاکستان کے بائولرز ناکام ہو گئے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اوپر کوبرا ہیلی کاپٹرز کی پرواز
ملتان ٹیسٹ فی الحال پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ انگلینڈ کی نگاہیں 556 رنز پر نہیں ہیں 556 سے کہیں اگے ایک اچھی برتری پر ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کو چوتھے دن کی شام یا پانچویں دن ایک ایسے ٹریک پر شکار کیا جائے جو دراصل انہوں نے ٹاس جیت کے مہمان ٹیم کے لیے بنایا تھا۔ اس پر خود پھنس سکتے۔ اگر ہم یہ مان لیں کہ پانچویں دن فٹ فٹ کا ٹرن اؤٹ ہو رہا ہوگا تو پاکستان ہارجائے گا۔ ویسے بھی پاکستان کی ٹیم دوسرے اننگز میں فلاپ ہونے میں مشہور ہے ۔کرکٹ فینز پہلے بھی اس سے ڈرے ہوئے ہیں۔
آج بدھ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیل کے تیسرے روز نو اکتوبر کو کیا ہوا
انگلینڈ نے 19 اوور میں 96 رنز ایک وکٹ سے اپنی اننگ کی شروعات کیں اور جیسا کہ گزشتہ روز وہ پانچ کی اوسط سے رنز کر رہے تھے۔ وہ نہیں رکے۔ انہوں نے اپنے 100 رنز 20.3 اوورز میں مکمل کیے اور بڑی تیزی کے ساتھ سکور کرتے چلے گئے۔ لنچ تک ان کا سکور دو وکٹ پر 45 اوور میں 232 رنز تھا۔ انہوں نے 39.2 اووروں میں 200 رنز مکمل کیے۔ اس کے بعد اپنے 300 سکور انہوں نے 58 اوور میں مکمل کیے ۔چائے کے وقفے تک ان کا سکور تین وکٹ پر 351 تھا۔ سلسلہ ابھی بھی تیزی کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے ۔پاکستانی بائولرز کو کیا حاصل ہوا ۔پہلے سیشن میں ایک وکٹ ملی۔ جب زیک کرولی 78 رنز بنا کر آئؤٹ ہوئے۔ شاہین کی بال پر عامر جمال نے کیچ لیا۔یہ ان کا اس ٹیسٹ میں مسلسل دوسرا کیچ تھا۔روٹ کے ساتھ دوسری وکٹ پر 109 رنزکی شراکت بنی۔اور دوسرے سیشن میں ایک وکٹ ملی جب بین ڈیکٹ249 کے اسکور پر گئے۔وہ84 رنزبناکر عامر جمال کے ہاتھوں ایل بی ہوگئے۔پھر ہیری بروک آئے اور پاکستان کو پورا پورا بریک کردیا۔جوئے روٹ کے ساتھ مل کر انہوں نے 200 رنزکی شراکت بھی مکمل کی۔اپنی سنچری بنائی۔روٹ کی سنچری بنی۔ہیری بروک نے کیریئر کی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی۔کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ پر 492تھا۔پاکستان کی پہلی اننگ سے صرف64 رنزکی دوری ہر ہیں۔بروک اور روٹ میں چوتھی وکٹ پر 243 کی پارٹنرشپ بن چکی ہے۔جوئے روٹ پاکستان کے خلاف کیریئر بیسٹ اسکور کرچکے ہیں۔اپنے کیریئر کے 254 رنزکی اننگ کا ریکارڈ بھی توڑسکتے ہیں۔
آج تیسرے روز کے کھیل میں دن بھر 82 اوورز کا کھیل ہوا۔انگلینڈ نے صرف 2 وکٹ کھوکر 396 رنزبنائے۔
جوئے روٹ کے ریکارڈز
ایلسٹر کک کےا نگلینڈ کیلئے بنائے گئے سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور کا ریکارڈ توڑا۔35 ویں سنچری بناکر کئی بیٹرز کو اس باب میں بھی پیچھے چھوڑ گئے۔اس کی تفصیلات نیچے موجود لنکس میں دیکھیں۔
جوئے روٹ کی پاکستان میں پہلی سنچری یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ گئی
ملتان کرکٹ سٹیڈیم انگلینڈ اور جوئے روٹ کیلئے تاریخ رقم کرگیا،بڑا اعزاز حاصل
پاکستان کی جانب سے دن بھر 7 بائولرز آزمائے گئے۔سعود شکیل،سلمان آغا،صائم ایوب،ابرار احمد سب ناکام ہوئے۔پیسرز عامر ،نسیم اور شاہین کو ایک ایک وکٹ ملی۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں174 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔نسیم شاہ نے 21 اوورز میں 87 رنز دیئے۔ایک وکٹ ملی۔شاہین نے 19 اوورز میں88 رنز دے کر ایک اور عامر جمال نے17 اوورز میں 78رنزکے ساتھ ایک آئوٹ کیا۔
اپنا ریکارڈ توڑنے پر سر ایلسٹر کک کا جوئے روٹ کا نیامشورہ،ہرطرف شور