ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان ٹیسٹ،امپئار نے مسلسل 2 ڈرامے کردیئے،بیٹر دونوں بار محفوظ اور پھر خود سے باہر۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے روز غیر متوقع طور پہ اس نے اچھا اغاز کیا ہے 91 کے اسکور پر اس وقت بہت بڑا ڈرامہ ہوا جب ساجد خان کی گیندوں پر امپائر نے مسلسل دو مرتبہ سیٹ پیٹر بریتھویٹ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔
دونوں مرتبہ بیٹر نے فیصلہ چیلنج کیا اور دونوں بار وہ محفوظ ہو گئے۔ اس سے قبل پاکستان نے اوپر تلے دو ریویو لیئےاور اس کے دونوں ضائع رہے تو ٹیسٹ میچ اپنی خوبصورتی اور سنسنی خیزی میں تیزی کے ساتھ اگے بڑھ رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی برتری بڑھ رہی ہیں ۔انتہائی غیر متوقع طور پر استحکام پکڑ رہی ہے اور اس کی برتری 100 رنز کی ہو گئی ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
بریتھویٹ آخر کار خود ہی آئوٹ ہوئے،وہ سٹمپ ہوگئے۔انہوں نے 52 رنزبنائے۔96 پر 2 آئوٹ،105 رنزکی برتری ہے۔