ملتان،کرک اگین رپورٹ
ملتان کی مسلسل فتوحات،شیڈول میں کیڑے نکال دیئے گئے،حفیظ پیش پیش۔پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی فتوحات دیکھتے ہوئے سابق اسٹارز نے کھل کر تنقید شروع کردی ہے۔تنقید کرنے والے نیشنل پلیئرز کا ملتان سے تعلق نہیں ہے،یہ الگ بات ہے کہ کسی نہ کسی کے ساتھ ضرور ہے۔نجی چینل پر بات کرتے ہوئےمحمد حفیظ نے کھل کر کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 کا یہ شیڈول ملتان سلطانز کیلئے تو بڑا ہی آرام دہ رکھا گیا ہے۔اسے 5 میچز ہوم گرائونڈ میں مل گئے۔اس دوران اسے کوئی سفر نہیں کرنا،بے شک لاہور بھی اپنے ہان کھیل رہا ہے لیکن اسے بھی 2 میچزکے بعد ملتان کا سفر کرنا پڑا ہے۔ایک سنٹر میں رہ کر آدھی لیگ کھیلنے والے کھلاڑی ریلیکس ہوتے ہیں۔ذہنی طور پر بڑے پرسکون رہتے ہیں،اس لئے وہ جیت بھی رہے ہیں۔ایک ٹیم کو 24 گھنٹے میں 2،2 میچز دے دیئے گئے۔ان میں سے ایک ٹیم لاہور میں میچ کھیلے گی۔2 سے 3 گھنٹے اس کے پلیئرز کو اپنے دماغ سے میچ نکالتے لگتے ہیں۔صبح صبح ان کی فلائٹ ہوتی ہے۔لاہور سے ملتان جانے کیلئے 4 سے 5 گھنٹے لگ جاتے ہیں،فلائٹ مختصر سہی لیکن اور بھی مسائل ساتھ ہوتے ہیں،وقت لگتا ہے،تھوڑی دیر میں دوسرا میچ سپر پڑتا ہے،اس سے پلیئرزکی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔
پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کو جھٹکا،اسٹار باہر ہوگیا
محمد حفیظ نے کہا ہے کہ یہ دوسری ٹیموں کی خراب پرفارمنس کا جواز نہیں ہے لیکن بہرحال وجہ تو ہےچاہے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ ملتان کا سابقہ ریکارڈ ہوم میدان میں اچھا ہے اور اوپر سے ایک ہی مقام پر 5 میچزکھیلنے کاسکون ہوتا ہے،اس لئے وہ فیورٹ ہیں۔
ثانیہ مرزا ہسپتال میں،فینز پہلے پریشان اور پھر
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج پی ایس ایل 9 کا 9واں میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں۔