| | |

ثانیہ مرزا ہسپتال میں،فینز پہلے پریشان اور پھر

کرک اگین رپورٹ

ثانیہ مرزا ہسپتال میں،فینز پہلے پریشان اور پھر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ثانیہ مرزا ہسپتال میں۔کرکٹ فینز پہلی نظر میں تصویر دیکھ کرپریشان ہوگئے،اس لئے کہ سب جانتے ہیں کہ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ تازہ ترین طلاق والے صدمہ سے دوچار ہیں۔انہوں نے گزشتہ 45 روز میں متعدد ذومعنی ٹوئٹس بھی شیئر کی ہیں۔

تفصیل جاننے کے بعد تصویر کے ساتھ فینز مسکرادیئے ہیں۔ثانیہ مرزا ہسپتال میں بیڈ پر مریض کے لباس میں لیٹی ہیں اور ساتھ میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ جلد کے مسائل کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کیا ہے۔کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

ادھر پاکستان میں ان کے سابق شوہر شعیب ملک اپنی دوسری اہلیہ ثنا جاوید کے ساتھ پی ایس ایل میں مگن ہیں اور دونوں کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر آئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *