مستفیض الرحمان آئی پی ایل سے باہر،شاہ رخ خان بھی سرنڈر،بنگلہ دیش کا جوابی ردعمل شدید
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل کے ریگولیٹر کے طور پر بی سی سی آئی/آئی پی ایل نے آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن سے قبل مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے باہر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ رہائی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ہدایت پر مناسب عمل اور مشاورت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ بی سی سی آئی آئی پی ایل کے ضوابط کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو متبادل کھلاڑی کی اجازت دے گا۔مزید تفصیلات مناسبح تووقت پر بتائی جائیں گی
مستفیض کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کرنے کا کہا ہے۔
اس حوالے سے دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ہر طرف ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد بی سی سی آئی نے فرنچائز کے کے آر کو ہدایات جاری کی ہیں، فرنچائز کو ان کے ایک کھلاڑی مستفیض الرحمان کو نکالنے کا کہا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اس حوالے سے جلد سخت عمل دے سکتا ہے۔ اس کی ٹیم نے اگلے ماہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں میچز کھیلنے ہیں اور وہ کہہ سکتا ہے کہ جو بھارت ہمارے ایک کھلاڑی کی حفاظت نہیں کر سکتا وہ 20 رکنی سکواڈ کی کیا حفاظت کرے گا۔
