گوہاٹی۔کرک اگین رپورٹ۔گوہاٹی میں متھو سامی کی ناقابل یقین سنچری،پرتھ ٹیسٹ سے یکسر مختلف میچ جاری۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین ٹیسٹ میچ 847 بالز اور 2 روز سے کم وقت میں ختم ہوا۔انگلینڈ ہارا۔ٹریوس ہیڈ کی تیز سنچری سے 205 رنز کا ہدف 29 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا ہوا۔دوسری جانب گوہاٹی میں بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ میچ دوسرے روز کے دوسرے سیشن تک ایک اننگ بھی مکمل نہیں دیکھ سکا۔یہ ٹیسٹ کرکٹ ہے۔
آسٹریلیا کا میچ 2 روز میں ختم ہوا توکرکٹ آسٹریلیا کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوگیا ہے۔انگلینڈ کیمپ میں سابق کرکٹرز اپنے کھلاڑیوں کو سٹوپڈ تک کہدیا۔آسٹریلیا کے میڈیا نے خوب مذاق اڑایا ہے۔
ادھر گوہاٹی میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کے متھو سامی نے وہی کردیا جو پاکستان میں دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں کردیا تھا۔جم گئے،اس بار ربادا ان کے ساتھ نہ تھے لیکن کیل ویرن اور مارکو جانسن نے ساتھ دیا اور ان کی سنچری بنوادی۔8 واں ٹیسٹ کھیلنے والے سامی نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بناڈالی۔بھارت کے خلاف پنی ٹیم کو پہلی ہی اننگ میں بڑی آکسیجن دی۔
گوہاٹی میں چائے کا وقفہ پہلے اور لنچ اس کے بعد ہوتا ہے۔دوسرے روز متھو سامی نے شاندار سنچری مکمل کی۔
جنوبی افریقا نے اس نیوز کے فائل ہونے تک 7 وکٹ پر 424 رنز بنالئے تھے۔سامی 106 اور جانسن 50 پر کھیل رہے تھے۔
