ڈنیڈن،لاہور:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کیخلاف نجم سیٹھی نے سازشیں شروع کیں،ذکا اشرف جاہل،شاہین کی کپتانی فلاپ،رمیز راجہ برس پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبروں میں سر فہرست نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست ہوچکی ہے۔اس پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ برس پڑے ہیں۔کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم منیجمنٹ پولیٹکل ہوچکی ہے۔،ایجنڈے کے تحت آئی ہے۔فن ایلن کا حل پاکستان کے پاس نہیں ہے۔پاکستان کی پرفارمنس ابھی کی نہیں،ایک سال کی ہے۔یہ تب ہوتا ہے جب آپ کی آئوٹ آف فیلڈ منجیمنٹ سیاسی ہو،ناسمجھ ہو،پاکستان کرکٹ کا بیڑا غرق کرکے سائیڈ پر چلے جائیں گے۔
مشکل کے بعد آسانی،مصر کی بادشاہت مل ہی گئی تھی،شاہین،حفیظ کی چھٹی،رمیز نے ذکا اشرف کی کردی
رمیز نے کہا ہے کہ اسے ٹریس کرنا ضروری ہے۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ ایجنڈے کے تحت آئی تھی،سسٹم کوخراب کرکے یہ خراب کرگئے۔اس کا اس کا آغاز نجم سیٹھی کے دور سے ہوا۔وہ آئے اور انہوں نے پالن کے تحت بابر اعظم کے خلاف سازش کی۔تباہی کے موجود نجم سیٹھی ہیں،ان کا خیال تھا کہ بابر اعظم اینڈ کمپنی پاور فل ہوگئی ہے،ان کی پاور توڑنی چاہئے،اس کے لئے سازشیں کیں،کام کئے اور بابر کے خلاف محاذ بنایا گیا۔انہوں نے اپنی پاور دکھانے کے لئے ایسی کی تیسی کردی،انہوں نے ٹیم توڑ دی۔اچھی بھلی چلتی ہوئی ٹیم کا بیڑا غرق کردیا۔سمجھ ہے ہی نہیں ہے،اپنے ارد گرد 2 نمبر کے بندے لگادیتے ہیں۔کرپٹ کرکٹ بورڈ کوکرکے چھوڑتے ہیں۔اس کے بعد ذکا اشرف آئے،ان کو بھی ذرا بھی کرکٹ کی سمجھ بوجھ نہیں ہے لیکن ان کو بھی پوزیشن درکار ہے۔
بد ترین ناکامیوں،بابر اعظم کی ففٹیز کی ہیٹ ٹرک،پاکستان ٹی 20 سیریز ہارگیا
رمیز راجہ نے سلگتے ہوئے کہا ہے کہ ذکا کے پاس صلاحیت ہی نہیں ہے،پاکستان کرکٹ پر حملہ کئے جارہے ہیں۔ذکا اشرف کے پاس آئی سی سی کا کوئی عہدہ نہیں،وہاں جاتے ہیں،بیٹھ کر نفلوں کا ثواب لے کر آجاتے ہیں،ارد گرد لوگ جمع کرکے پاکستان کرکٹ پر حملہ کئے جارہے ہیں۔اسی وجہ سے اس کے اثرات ٹیم اور اس کی پرفارمنس پر پڑچکے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹیم کی کپتانی باصلاحیت بندے کے پاس ہوا کرتی ہے۔مجھ پر الزام تھا کہ میں رمیز راجہ بابر اعظ کو سپورٹ کرتا ہوں،کپتان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کپتان بہتر ہو،آئی پی ایل یا کسی لیگ کے کپتان کو ملک کا کپتان بنادیں۔پھر اوپننگ جوڑی توڑدی گئی ہے۔دنیا کی مشہور اوپنر جوڑی کو توڑنا کمال کی حماقت ہے لیکن یہ کئےجارہے ہیں،اب سٹرائیک ریٹ خراب ہوگیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ مختلف ہے۔ٹیلنٹ کو پرکھنے کی آنکھ ہی نہیں ہے۔آپ کے پاس آپشنز ہی نہیں ہیں،اوپننگ جوڑی میں ٹائم لگتا ہے،اس کو توڑنے کا کیا فائدہ ہے،اس لئے کہ فلاں کی کمپنی کا فلاں سے تعلق ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کس وجہ سے پٹایا گیا،ان ساری چیزوں کی وجہ سے بیڑا غرق کردیا گیا ہے،ایک ہی فارمیٹ میں ہم چل رہے تھے،اس کو خراب کردیا گیا۔
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کپتان کا رول اہم ہوتا ہے،جہلا کو علم نہیں ہے۔3 میچز ہارنے سے قوم کو صدمہ ہے۔پھر سے ٹاس جیت کر پھر سے پہلے بال کرلی،ان کے پاس ایک بیٹر فن ایلن کا توڑ ہی نہیں تھا۔نیا لیڈر یہاں سے ننگا ہوچکا ہے۔