| | |

بد ترین ناکامیوں،بابر اعظم کی ففٹیز کی ہیٹ ٹرک،پاکستان ٹی 20 سیریز ہارگیا

ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ

بد ترین ناکامیوں،بابر اعظم کی ففٹیز کی ہیٹ ٹرک،پاکستان ٹی 20 سیریز ہارگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بد ترین کپتانی،بد ترین ٹیم منیجمنٹ کی سوچ و پلاننگ۔ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک،غلطیوں کی ہیٹ ٹرک،بعد میں بیٹنگ کی ہیٹ ٹرک،بابراعظم کی ففٹیز کی ہیٹ ٹرک،حارث رئوف کی ٹھکائی کی ہیٹ ٹرک،ہیٹرکس کی ہیٹ ٹرک۔پاکستان کی ناکامی کی ہیٹ ٹرک۔5 میچز کی ٹی20 سیریز کی شکست کنفرم۔بد ترین بیٹنگ لائن اپ۔بلیک کیپس نے گرین کیپس کو  رنز سے شکست دے کر لاک لگادیا۔شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان  ناکامی کی ہیٹ ٹرک۔نیوزی لینڈ 45 رنزسےجیت گیا ہے۔

رضوان نے گلوز کو بیٹ بنالیا،شارٹ رن گلے پڑا،بابر اعظم کو کرمپ پڑگئے،دلچسپ اور حیرت انگیزمناظر

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ اعظم خان پرچی فلاپ،چھوٹا گرائونڈ،ہاتھ جتنی بائونڈریز کے ہوتے ہوئے بھی آئیڈیل حالات کے باوجود اعظم خان پاکستان کو مشکلات میں ڈال گئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسرے میچ میں ناکام ہوئے۔وہ 7 بالز پر دس رن بناسکے۔پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔سابق کپتان بابر اعظم نے مسلسل تیسری ہاف سنچری بنائی،اس بار انہوں نےاس کے لئے 35 بالیں کھیلیں۔

پاکستان کے خلاف نئے ریکارڈزبن گئے،سیریز بچانے کیلئے 225 رنز درکار،اب بھی بن سکتے

جب بابر کی ہاف سنچری مکمل ہوئی تو پاکستان کا اسکور 15 اوورز میں 125 تھا۔30 بالز پر 100 اسکور درکار تھے۔ہدف مشکل ہورہا تھا۔گرین کیپس نے 225 رنزکے تعاقب میں اننگ شروع کی تو صائم ایوب 13 بالز پر 10 اور محمد رضوان 20بالز پر 24 کرسکے۔فخرزمان جنہوں نے گزشتہ میچ میں 25 بالز پر ففٹی بنائی تھی،وہ آج 10 بالز پر 19 کرسکے۔اعظم خان7 بالز پر دس کرسکے۔افتخار احمد 1 کرکے رن آئوٹ ہوئے۔

اننگ کے 16 ویں اوور میں 2 چوکےلگانے کے بعد بابر اعظم 37 بالز پر 58 اسکور کرکے کیچ ہوگئے۔انہوں نے ایک چھکا اور 8 چوکے لگائے۔پاکستان کی شکست واضح ہوچکی تھی۔پاکستانی اننگ 20 اوورز میں 7  وکٹ پر 179 رنز پر تمام ہوئی۔محمد نواز 15 بالز پر 28 کرگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 2 وکٹیں لیں۔کیویز نے  45رنز سے میچ اپنے نام کرلیاْ

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی،پھر نیوزی لینڈ کو کھلانے کی بھی ہیٹ ٹرک کرلی۔نتیجہ میں ایک اور بڑا ٹوٹل کھایا۔فن ایلن کی تیز اور جارحانہ 137 رنزکی اننگ نے جو 62 بالز پر تھی،نقشہ ہی بدل  ڈالا۔انہوں نے اپنے ملک کیلئے ریکارڈ 16 چھکے ایک اننگ میں لگائے،اپنے ملک کے لئے ریکارڈ بڑا ٹی 20 انفرادی اسکور کیا۔کیوی ٹیم نے 7 وکٹ پر 224 رنزبنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 2 وکٹیں لیں مگر 60 رنز دیئے۔ایک اوور میں 23 رنز دیئے،ایک اوور میں 28 رنزکی مار کھائی۔باقیوں نے ایک ایک وکٹ لی۔وسیم جونیئرنے سب سے کم 35 رنز دیئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *