| | |

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ آسٹریلینز کو لڑگئی،ٹیم آئوٹ تو ہوئی مگر ڈرامہ خوب رہا

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

Image source:Associated Press

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ آسٹریلینز کو لڑگئی،ٹیم آئوٹ تو ہوئی مگر ڈرامہ خوب رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے پیسرز کا سلسلہ پھر سے جڑگیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک بار پھر پیٹ کمنز بھی حملہ آورز میں شامل۔ایڈیلیڈ کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 188  رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ہے۔آخری 7 وکٹیں اسکور میں صرف 90 رنزکا اضافہ کرسکیں۔کرک میکنزی 50 رنزکے ساتھ نمایاں تھے۔ایک موقع پر ان 7 میں سے 6 وکٹیں صرف 34 رنزکے اندر گریں تھیں لیکن دسویں وکٹ آسٹریلینز کو لڑگئی ۔

بد ترین ناکامیوں،بابر اعظم کی ففٹیز کی ہیٹ ٹرک،پاکستان ٹی 20 سیریز ہارگیا

ویسٹ انڈیز ایک موقع پر 98 رنز 3 آئوٹ تھا لیکن 132 رنز 6 وکٹ سے 133 رنز 9 وکٹ ہوگیا۔یہاں کمار روچ  نے 42 بالز پر 17 ناقابل شکست اور شیمر جوزف  نے 41 بالز پر 36 اسکور کرکے  قریب 15 اوور حریف ٹیم کو آگے لگایا اور  دسویں وکٹ پر 55 رنزکا اضافہ کرکے اسکور 188 تک پہنچادیا۔یوں ٹیم 63 ویں اوور میں آئوٹ ہوئی۔ہیزل وڈ اور پیٹکمنز نے 4،4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر ایسا فیصلہ کیا جو 1992 کے بعد کسی کپتان کا دوسرا تھا کہ ایڈیلیڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی بجائے بائولنگ کا انتخاب کیااور اس میں وہ کامیاب رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *