| | | | |

پہلے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر کووڈ کا حملہ،2 پلیئرز1 ممبر آئوٹ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Image courtesy ESPN Cricinfo,File Photo

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم پر کووڈ-19 کا حملہ،آج ہونے والے میچ سے 2 کھلاڑی باہر ایک کوچنگ سٹاف ممبر بھی آئوٹ۔باقی پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ منفی آگیا ہے،اس لئے پہلا ایک روزہ میچ شیڈول کے مطابق آج کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلین اسپنر آشٹن اگر کا کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے،وہ پاکستان کے خلاف میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔آسٹریلیا کے ایک ٹیم فزیو برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ بھی باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بننے پر کون پرجوش،کس کی خوشی

آسٹریلین میڈیا کے مطابق لاہور میں پاکستان کے خلاف محدود اوورز سیریز سے قبل مہمان ٹیم جہاں انجری مسائل کا سامنا کررہی ہے،وہاں ایک کووڈ  ٹیسٹ مثبت آنے سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔

متبادل وکٹ کیپر جوس انگلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔وہ پاکستان کے خلاف نہیں کھیلیں گے،ان کے متبادل کے طور پر ہنگامی بنیادوں پر متھیو رینشا کو دوڑایا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں آسٹریلین اسکواڈ کو قریب سے  بیک کریں۔

رینشا نہ صرف انگلس بلکہ ایک زخمی ہونے والے کھلاڑی مچل مارش کا متبادل ہونگے،یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ انگلس چونکہ متبادل وکٹ کیپر ہیں،ان کے کھیلنے کے امکانات کم تھے،اب ان کی جگہ لینے والے ریشا کے اسکواڈ میں شامل ہونے کے یقینی امکانات موجود ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ایک روزہ میچ آج سہہ پہر لاہور میں کھیلا جائے گا،اس وقت آسٹریلیا میں رات کا آغاز ہوچکا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *