| | |

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ سیشن،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈےکل

کوئنز ٹاؤن،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ سیشن،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈےکل۔کرکٹ کی ایک اور تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کوچز کی زیر نگرانی آج جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ سیشن۔تمام کھلاڑی نے آج دوپہر کے سیشن میں ٹریننگ میں حصہ لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *