| | | | | |

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بننے پر کون پرجوش،کس کی خوشی

لاہور،میلبورن :کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بننے پر کون پرجوش،کس کی خوشی۔آسٹریلیا کے اسٹار کھلاڑی کیمرون گین پاکستان کے خلاف محدود اوورز سیریز کا حصہ بننے پر مسرور ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا کی ٹوئٹرسائٹ پر تصویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ اسپیشل سیریز ہے،اسپیشل موقع ہے۔ایک کے بعد ایک سیریز ہے۔اس کا حصہ بننے پر خوش ہوں اور محدود اوورز میچزکی شروعات کا منتظر ہوں۔

پہلا ایک روزہ میچ،قذافی اسٹیڈیم آسٹریلیا پر کیسے مہربان،خطرناک ریکارڈز،شاہین کی اپ ڈیٹ

آل رائونڈر پاکستان کے خلاف تینوں ٹیسٹ میچزمیں شامل تھے۔اپنی بائولنگ سے تو خاص اثر نہ چھوڑ سکے،البتہ لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انتہائی کڑے وقت میں ہاف سنچری بناکر پاکستان کی شکست کی بنیاد رکھی تھی۔

کیمرون گرین کے ٹوئٹ پر  ان کے ہم وطن جوش ہیزل ووڈ نے بھی خوشی کااظہار کیا ہے،اسے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ہیزل ووڈ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے۔اس کے باوجود انہیں تینوں میچز میں موقع نہیں مل سکا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ایک روزہ میچزکی سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *