کرک اگین رپورٹ۔نسیم شاہ پروٹیز بیٹر کے سامنے،کپتان کو آئوٹ بھی کردیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نسیم شاہ جنوبی افریقا اوپنر کے قدموں میں کیسے گرے۔یہ ایسا نہیں تھا کہ ان کی خدمت کیلئے گئے بلکہ ایک کیچ کیلئے کوشش کی۔
نسیم شاہ نے اپنی ہی بال پر ڈیئر ڈوزیری کا کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بال چونکہ بیٹر کے قریب تھی۔ نسیم شاہ دور سے بھاگتے آئے ۔ڈائیو لگانے کی کوشش کی ،لیکن کیچ ان کی دسترس سے باہر تھا ۔تھوڑا سا مایوسی کے عالم میں گرے ہوئے تھے۔ اور بیٹر بھی ان کے سامنے چوڑے ہو کر کھڑے تھے جیسے کوئی مارا ہو یا مارنے کا چکرہو۔
جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی ہے۔ انہوں نے کپتان تیمبا باووما کو آؤٹ کیا۔وہ 8 رنز بنا کر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کو 25 رنز پر پہلا نقصان ہوا ۔پاکستان نےچوتھے اوور میں پہلی وکٹ حاصل کی