کرک اگین تجزیاتی رپورٹ
نسیم شاہ ٹیم اعلان کے بعد سامنے آگئے،ذومعنی بیان،حارث کا اپنا کندھا دینے کی پیشکش،کھچڑی واضح ہوگئی۔پاکستانی ٹیم کے ریزرو پلیئرزمیں شامل محمد حارث نے نسیم شاہ کو اپنا شولڈر دینی کی پیش کش کردی ہے۔کہتے کہ نسیم میرا شولڈر لےلے۔
انہوں نے یہ بات صرف اس تناظر میں کی ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہیں۔محمد حارث ورلڈکپ ریزرو پلیئرز کا حصہ ہیں۔
پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد نسیم شاہ کا ٹوئٹ ذومعنی آیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میں بھاری دل کے ساتھ بتارہاہوں کہ میں اس شاندار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔یہ ٹیم ہمارے پیارے ملک کی نمائدگی کرے گی۔میں بہت مایوس ہوں لیکن میرایقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انشاالللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا۔
اب یہ اس لئے عجب بات ہے کہ جو پلیئر بڑی انجری کا شکار ہو،اس کے بارے میں پہلے روز سے ہی کنڈیشن کلیئر ہوتی ہے اور وہ بھی اپنے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کرتا ہے۔یہاں حالات یہ ہیں کرک اگین سمیت متعدد میڈیا سے یہ نیوز بریک ہوئی تھیں کہ ان کی انجری سنجیدہ ہے۔وہ ورلڈکپ تو کیا،اس کے بعد دورہ آسٹریلیا،حتیٰ کہ پاکستان سپر لیگ 9 سے بھی باہر ہونگے۔یہ8 ماہ کا عرصہ بنتا ہے۔ایسے حالات میں نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کل چلی،جس میں ان سے سیریس انجری کا کہا گیا اور پورے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا پوچھا گیا،وہ سکتے کی حالت میں پوچنھے والے کی جانب دیکھتے رہے لیکن بولے نہیں۔یہی نہیں آج انضمام الحق نے بھی اسی تناظر میں نسیم شاہ کی سوچ یا خوش فہمی کو قلع قمع یہ کہہ کر کیا کہ پلیئر یا تو پورے ورلڈکپ کیلئے ہوتا ہے یا نہیں،یہ نہیں ہوتا کہ آدھے ورلڈکپ میں ہوگا،آدھے میں نہیں۔
اب حالات کچھ غیر واضح سے ہیں۔اوپر سے ان کی جگہ حسن علی کو لیا گیا،جن کے بارے میں سب کو علم ہے کہ ان کی بنیاد اور تعلق کیسا ہے۔دوسرا بھارت کی وکٹوں پر ان کی اہمیت غیر ضروری ہے۔پھر بھی وہ آئے ہیں۔
حسن علی کس کی خواہش پر آئے،انضمام نے کلیئر کردیا،ایک بات پر حیرت کا اظہار
ہمارے ہاں ایک اور ڈرامہ بازی ہے۔ٹیم سلیکشن پر سب نے رپورٹ کیا۔کرک اگین نے سب سے قبل نسیم شاہ کے متبادل کے نام جوڑے،ان میں حسن علی،زمان خان وغیرہ شامل تھے۔اسپنرز کا نام آیا تو سر فہرست ابرار احمد اور دوسرا نمبر اسامہ میر کا تھا۔اسی طرح ورلڈکپ اسکواڈز پر بہت سوں نے بہت کچھ رپورٹ کیا ،اب کوئی ایجنڈا ناکامی بول رہا ہے تو کوئی اپنی خبر کا حوالہ دیتا ہے۔
کوئی یہ سوال نہیں کررہا کہ تجربہ ہی بڑا ہوتا ہے تو کئی تجربہ کار کرکٹرز باہر ہیں۔حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 22 میں ناکام تھے،پھر اسکواڈ سے نکللے،اب کیسے آگئے اور بھارت کی وکٹوں پر ان کی بائولنگ کیا ہوگی۔مطلب پاکستان کا بائولنگ اٹیک کیا ہوگا۔یہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رئوف،حسن علی اور لے دے کے وسیم جونیئر؟کیا ہے یہ ؟ابھی اس وقت موہالی میں آسٹریلیا اور بھارت کا پہلا ون ڈے میچ جاری ہے۔بھارتی کپتان 15 اووز میں اسپنرز لے آئے۔سفید وکٹ پر ایک سال سے ون ڈے نہ کھیلنے والے حسن علی کیسے مفید ہونگے۔
پاکستان کیلئے بڑا جھٹکا کنفرم،نسیم شاہ ورلڈکپ سمیت دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر،متبادل نام آگئے
ادھر چیف سلیکٹر کی سنیں کہ میں یہاں تبدیلیاں کرنے نہیں آیا تو 25 لاکھ کے قریب ماہانہ معاوضے میں کیا کرنے آئے ہیں۔اہم، میٹنگ کے روز آپ کو ڈاکٹر کی اپائٹمنٹ یاد کیوں آجاتی ہیں۔ورلڈ کپ ہارنے پر یہی کہیں گے کہ میں نے کچھ نیا نہیں کیا تھا،میرا کیا قصور۔ایسے میں کرکٹ کمیٹی سے اچانک نکلنے والے محمد حفیظ کو کہاں فٹ کریں گے۔گڑ بڑ ہے تو کچھ رد عمل ہوا کرتا ہے۔دراصل محمد حفیظ نے آج کی ٹیم سلیکشن سے اپنے آپ کو الگ کردیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 وارم اپ میچز کا شیڈول جاری،پاکستان کے 2 تگڑے مقابلے