| | | | | |

نسیم شاہ کی بیماری کی تشخیص،انگلینڈ سیریز سے باہر

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔وہ آج رات ہسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کررہا ہے۔
نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

پی سی بی کی تصدیق کے بعد اب امکان ہے کہ وہ اگلے میچز میں نہیں ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *