ملتان ،کرک اگین رپورٹ ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا ایک عظیم ملک ہے ۔ کرکٹ سے پیار کرنا والا ملک ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم وہاں کھیل رہی ہے اور ہم بھی پاکستان میں ہوں گے۔
ناصر حسین نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بہت بری کنڈیشن میں ہے ہم جب دو سال قبل 2022 میں پاکستان میں تھے تو وہاں پر ہم نے تین میچوں کی سیریز جیتی تھی تب سے اب تک پاکستان نے مزید نو ٹیسٹ کھیلے ہیں کوئی میچ نہیں جیتا ہے تو اس حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت ایک اپنی کم سے کم نچلی سطح پہ ہے لیکن پاکستان کے بارے میں میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ ٹیم اپ سیٹ کرنے والی ٹیم ہے اس کا کوئی ایک دن اپ ہوتا ہے اور اگلا دن ڈاؤن تو میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ بین سٹوکس کی ٹیم کے ساتھ اگے کیا ہونے والا ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم کا نیا کپتان ہے اور نئی ٹیم مینجمنٹ ہے۔
نئے کوچز ہیں ۔کھلاڑی بھی کچھ تبدیل ہوئے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔اس وقت انگلینڈ ج وہ فیورٹ ہے۔ میں پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں۔ نہ صرف ناصر حسین بلکہ مائیکل ایتھرٹن سمیت انگلینڈ کے کمنٹیٹرز اور پاکستان کے رمیز راجہ سمیت متعدد کمنٹیٹرز کا اعلان ہو چکا ہے جو ملتان سے سات اکتوبر کو لائیو ہوں گے۔
ملتان میں محفوظ،خوش،گرمی مسئلہ ہی نہیں،سموگ محسوس نہیں ہوئی،زیک کرولی
بابرعظم کے بارے میں ناصر حسین نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ اٹھ ٹیسٹ میچوں میں ایک ففٹی بھی سکور نہیں کر سکے، وہ ایک باصلاحیت بیسٹ مین ہے، لیکن تاریخ کی بدترین آئوٹ آف فارم سے دوچار ہے لیکن کسی بھی وقت ان کا بیٹ جاگ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کے لیے مشکلات ہوں گی۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان،سابق پیسر سٹورٹ براڈ کا اہم ترین دعویٰ آگیا