میلبرن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
قدرت کا لکھا غالب رہا،پاکستان ٹی 20 ورلڈ چیمپئن نہ بن سکا،انگلینڈ نے ایم سی جی میں گرین کیپس کو ہراکر دوسری بار ہسٹری میں ورلڈٹی 20 کپ جیت لیا ہے۔اس طرح اس نے 30 سالہ پرانابدلہ چکادیا ہے۔1992 ورلڈکپ فائنل کی شکست کا بدلہ اسی ایم سی جی میں اتاردیا ہے۔
بابر اعظم نہ عمران خان بن سکے اور نہ ہی یونس خان۔وہ 50 اوورز ورلڈکپ یاد تازہ کرسکے اور نہ2009 ٹی 20 ورلڈکپ کی۔ایم سی جی میں پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔
انگلش ٹیم نے 138 رنزکا ہدف ایک اوور قبل 5 وکٹ پر پوراکیا۔بین سٹوکس نے ففٹی بنائی،وہ52 پر ناٹ آئوٹ آئے۔حارث رئوف نے 2 آئوٹ کئے۔شاہین شاہ انجری کی وجہ سے اپنے 2 اوورز نہ کرسکے۔پاکستانی ٹیم پہلے کھیل کر 8 وکٹ پر صرف 137 اسکور بناسکی تھی۔
شاہین کا رسک گلے پڑگیا،انجری پہلے سے بڑھ گئی،ہسپتال لے جانے کا فیصلہ
اس طرح انگلینڈ نے قرض بھی چکادیا،پاکستان کا خوب بھی توڑ دیا اور بابر اعظم الیون کے لئے کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ناکامی کی داستان بہت کچھ لئے ہوئے ہے۔
انگلینڈ اس وقت ورلڈکپ چیمپئن بھی ہے،اس نے 2019 ورلڈکپ جیتا تھا۔اب ٹی 20 ورلڈچیمپئن بھی ہوگیا۔