| | | | | | |

شاہین کا رسک گلے پڑگیا،انجری پہلے سے بڑھ گئی،ہسپتال لے جانے کا فیصلہ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

شاہین شاہ آفریدی کی تکلیف لوٹ آئی،مکمل فٹ نہ ہونے پر ان کو اوور چھوڑنا پڑا،اننگ کے 16 ویں اووکی ایک بال کرواکر  بیٹھ گئے اور گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

ٹی ورلڈکپ فائنل بڑا یا کیریئر

یہ سوال کھڑا ہوگیا۔نتیجہ میں انہیں گرائونڈبدر ہونا پڑا۔یوں کرکٹ کیریئر کے اہم موڑ میں وہ 4 ماہ کے بعد ایک ماہ بھی نہ کھیل سکے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کاکم ترین فاتحانہ اسکور برابر،فیلڈر نے سر دے مارا

بھارت نے اپنے پیسر جسپریت بمراہ کا رسک نہیں کیا۔پی سی بی کا رسک گلے پڑا ہے ،اب دیکھنا ہوگا کہ شاہین کی انجری کی تازہ ترین نوعیت کیا ہے،انہیں سکیننگ و چیکنگ کے لئے فوری طور پر ہسپتال بھیجا جارہا ہے۔

پاکستان کو شاہین کی انجری نے نقصان دیا،جس وقت وہ بال کرنے آئے تو انگلینڈ مشکل میں تھا لیکن اس کے بعد اس کے لئے  منزل آسان ہوگئی۔

پی سی بی کے مطابقشاہین شاہ آفریدی اپنے دائیں گھٹنے پر عجیب انداز میں اترے۔ میڈیکل پینل اس کا علاج کر رہا ہے اور مناسب وقت پر مزید کوئی اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *