| | | |

ہالی ووڈ کی فلم نہ ہی نامور اداکار،ڈیوڈ وارنر پھر بھی اسی سٹائل میں ہیلی کاپٹرپر سڈنی گرائونڈ اترگئے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

Source:Getty Images

ہالی ووڈ کی فلم نہ ہی نامور اداکار،ڈیوڈ وارنر کی پھر بھی اسی سٹائل میں ہیلی کاپٹرپر سڈنی گرائونڈ میں لینڈنگ۔یہ ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ نہیں تھہی اور نہ ہی دستاویزی فلم۔ڈیوڈ وارنر کا ہیلی کاپٹر سڈنی کرکٹ گرائونڈ کے  گھاس کے اسی پیچ پر اترا جس پر پاکستان کے خلاف گزشتہ ہفتے  ٹیسٹ میچ کے دوران تھینکس ڈیو کا پینٹ شدہ پیغام دکھایا گیا تھا۔ وارنر نے سڈنی تھنڈر کٹ پہنی تھی۔پچاس میٹر کے فاصلے پر تھنڈر ٹیم کے ساتھی کیمرون بینکرافٹ اور سکسرز کے حریف اسٹیو اسمتھ، جو اس ہفتے کے شروع میں آسٹریلیا کے نئے ٹیسٹ اوپنر کے طور پر سامنے آئے تھے،ساتھ والے نیٹس میں بگ بیش لیگ کے مقابلے کے لیے وارم اپ ہوئے۔

سڈنی تھنڈر کے اوپنر ڈیوڈ وارنر جمعہ کی سہ پہر کو ایک نجی ہیلی کاپٹر میں آؤٹ فیلڈ کو چھوتے ہوئے اسٹائل میں سڈنی گرائونڈ پہنچے۔ گانا ‘لوزنگ اٹ’ پنڈال کے اسپیکرز سے بجنے کے ساتھ، وارنر اور ان کی اہلیہ کینڈیس  گھاس پر اترے جس کو دیکھنے والے سیکڑوں تماشائیوں کے ساتھ زیادہ تر میڈیا اور کرکٹ عملہ تھا۔

آج کے بگ بیش میچ کیلئے ڈیوڈ وارنر اپنے بھائی کی شادی میں شرکت  کی،فوری طور پر میچ کیلئے وہ نجی ہیلی کاپٹر پر سڈنی اترے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *