| | | | | | | |

آج کے میچز،ڈچ ٹیم نے سری لنکا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ،سٹوکس کی واپسی

 

 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آج کے 2 میچز جاری ہیں۔ممبئی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے کھیلنے کا کہا ہے۔

پروٹیز کو کوئنٹن ڈی کوک کا نقصان ہوا ہے۔جنوبی افریقا نے 1 وکٹ پر اسکور بنالئے ہیں۔
ادھر نیدرلینڈز نے سری لنکا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اب سابق عالمی چیمپئن آئی لینڈرز کو لینے کے دینے پڑے ہیں۔لکھنو میں جاری میچ میں ایک موقع پر ڈچ ٹیم کے6 کھلاڑی 91 پر باہر تھے۔آئی لینڈز قہقے لگا رہے تھے۔

اس کے بعد وین بیک اور سیبرانڈ نے کیا مزاحمت کی اور 7 ویں وکٹ پر 130 کا اضافہ کردیا ۔وین بیک نے 59 اور سپرانڈ نے 70 رنز بنائے۔ڈچ ٹیم صرف 2 بالیں قبل 262 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں ایک اچھا فائٹنگ اسکور بن گیا۔مدوشناکا اور راجیتھا نے 4،4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *