| | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا ڈرامہ،سکاٹ لینڈ آئرلینڈ سے ہارگیا

ہوبارٹ،کرکا گین رپورٹ

Twitter Image

ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا ڈرامہ،سکاٹ لینڈ آئرلینڈ سے ہارگیا۔آئرلینڈ نے بونس بیک کرلیا۔سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ میں نئی پلچل مچادی ہے۔یوں اب ویسٹ انڈیز،سکاٹ لینڈ،آئرلیند اور زمبابوے تمام 4 امیدوار ہوگئے ہیں،صورتحال سنسنی خیز بن گئی۔

ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی سکاٹش ٹیم آئرلینڈ کے خلاف 176 رنزبناکر بھی6 وکٹ سے ہارگئی۔اس شکست کے مرکزی کردار  آئرش بیٹرز کورٹز کمفر تھے،۔اس سے قبل  انہوں نے صرف9 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں،اب آل  رائونڈ کارکردگی کامظاہرہ کیا، جارج ڈوکریل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 100 رنزسے بڑی شراکت بنائی۔ایک موقع پر 177 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی 4 وکٹیں صرف 61 پر گرگئی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کاآج میچ، ٹی 20 ورلڈکپ میں رہنے کا آخری موقع،دوسرا مقابلہ بھی تگڑا

کمفر نے شاندار69 رنزکی    اننگ کھیلی ،وہ بھی صرف 32 بالز پر۔ان کے ساتھ جارن نے بھی کمال ذمہ داری دکھائی۔39 رنزبنائے۔میچ آخر تک سنسنی خیز بنا۔برابر بالز کے ساتھ برابر رنز درکار تھے۔ایک اوور قبل پھر ہدف پورا ہوا۔

گروپ بی میں اب آئرلینڈ،زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔ویسٹ انڈیز کا دوسرا میچ ہونے کو ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *